لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے بارہویں جماعت کی طالبہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے سرکے بال مونڈھ دیے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے ماں کی غیر موجودگی میں گھر میں گھس کر اس کے چھوٹے بہن بھائیوں اور اس پر تشدد کیا۔

متاثرہ لڑکی کی ماں کے مطابق ملزم لڑکی کا رشتہ دار ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں