بھارت نے 13 پاکستانی قیدی رہا کر دیئے

14 مئ 2019
رہا کیےگئے پاکستانیوں میں 4 ماہی گیر اور 9 عام شہری شامل ہیں — فوٹو: عدنان شیخ
رہا کیےگئے پاکستانیوں میں 4 ماہی گیر اور 9 عام شہری شامل ہیں — فوٹو: عدنان شیخ

بھارتی حکام نے 13 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق رہا کیےگئے پاکستانیوں میں 4 ماہی گیر اور 9 عام شہری شامل ہیں۔

رہا کیےگئے پاکستانیوں میں 4 ماہی گیر اور 9 عام شہری شامل ہیں — فوٹو: عدنان شیخ
رہا کیےگئے پاکستانیوں میں 4 ماہی گیر اور 9 عام شہری شامل ہیں — فوٹو: عدنان شیخ

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہونے والے پیغام میں بتایا گیا کہ رہا کیے گئے پاکستانی شہریوں کو ہائی کمیشن کے حکام کی موجودگی میں پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمیشن، پاکستانی شہریوں اور ماہی گیروں کی رہائی کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ قریبی سطح پر کام کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاکستان نے بھارت سے مثبت جواب کی توقع ظاہر کرتے ہوئے اپنی جیلوں میں قید 360 بھارتیوں کو ایک ماہ کے دوران چار مراحل میں رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد 8 اپریل، 15 اپریل اور 22 اپریل کو 100، 100 اور 29 اپریل کو 60 بھارتی قیدی رہا کیے گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں