شاہد کپور کا مجسمہ بھی مادام تساؤ میوزم کی زینت بن گیا

اپ ڈیٹ 16 مئ 2019
شاہد کپور کا مومی مجسمہ سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں سجایا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
شاہد کپور کا مومی مجسمہ سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں سجایا گیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار شاہد کپور نے ہندی سینما انڈسٹری میں 16 سال گزارے ہیں، اس طویل اور کامیاب سفر طے کرنے پر ان کا مسجمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔

شاہد کپور کے مومی مجسمے کو سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں سجایا گیا ہے۔

مجسمے کی رونمائی کے موقع پر شاہد کپور کے ہمراہ ان کی اہلیہ میرا راجپوت بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ اس یادگار موقع پر اپنے دونوں بچوں کو ساتھ کیوں نہیں لائے؟ جس پر شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ان کے خیال سے ان کے بچے اپنے والد جیسے ایک اور شخص کو دیکھ کر خوف زدہ ہوسکتے تھے۔

شاہد کپور نے اپنے مومی مجسمے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

View this post on Instagram

#twinning

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

اداکار کے اس شاندار مومی مجسمے کی سوشل میڈیا پر بھی خوب تعریف ہورہی ہے جبکہ اسے حقیقت سے قریب تر قرار دیا جارہا ہے۔

سنگاپور کے اس میوزیم میں شاہد کپور کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کاجول اور مادھوری ڈکشٹ کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما کا مجسمہ مادام تساؤ میں سجا دیا گیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال اس ہی میوزیم میں اداکارہ انوشکا شرما کا مومہ مجسمہ بھی سجادیا گیا تھا۔

مادام تساؤ کا پہلا میوزیم لندن میں موجود ہے، التبہ وہاں چند خاص بولی وڈ اداکاروں کے مومی مجسمے ہی موجود ہیں۔

لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان، ریتھک روشن، ایشوریا رائے، سلمان خان, کرن جوہر اور مادھوری ڈکشٹ کے مومی مجسمے موجود ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا مومی مجسمہ بھی لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا۔

View this post on Instagram

😝 @madametussauds

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

دپیکا پڈوکون کے مجسمے کو بولی وڈ شخصیات میں اب تک کا سب سے بہترین مومی مجسمہ قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں