صادق آباد: نجی بینک میں دھماکا، 20 افراد زخمی

اپ ڈیٹ 17 مئ 2019
ڈپٹی کمشنر صادق آباد جمیل احمد جمیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی— فوٹو: ڈان نیوز
ڈپٹی کمشنر صادق آباد جمیل احمد جمیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی— فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے صادق آباد کے نجی بینک کی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے حکام نے ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا رحیم یار خان - صادق آباد نیشنل ہائی وے کے نزد ایک نجی بینک کے اندر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر صادق آباد جمیل احمد جمیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے جائے حادثہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں