چینی عوام کا امریکی صدر سے 'نفرت' کا انوکھا اظہار

18 مئ 2019
چین میں ایسے برش بہت مقبول ہورہے ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو
چین میں ایسے برش بہت مقبول ہورہے ہیں — شٹر اسٹاک فوٹو

اب آپ امریکی صدر کے 'بالوں' سے اپنے ٹوائلٹ کو چمکا سکتے ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برشز کا کام ہی یہی ہے۔

ویسے تو اس طرح کے ٹوائلٹ کلیننگ برش گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ میں اس طرح کے برش سامنے آئے تھے جن کو ایک امریکی آن لائن کمپنی Etsyنے فروخت کرنا شروع کیا اور اس کے لیے اس کیپشن کا انتخاب کیا ' اپنے ٹوائلٹ کو پھر سے عظیم بنائیں، کسی صدر کے پاس ایسا ٹوائلٹ برش نہیں ہوگا جیسا میرا ٹوائلٹ برش ہے'۔

اور اب چین میں بھی اس طرح کو ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کررہے ہیں اور امریکی صدر کے لیے چینی عوام کی'نفرت' ظاہر کرتے ہیں۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے حوالے سے چینی عوام امریکی صدر کے بالوں سے مشابہت رکھنے والے یہ کلیننگ برش 'ملی جذبے' سے خرید رہے ہیں تاکہ اپنی حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کا اظہار کرسکیں۔

چین میں یہ برشز کئی طرح کے ڈیزائن میں دستیاب ہیں جن کی قیمت 20 یوآن (428 پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہے ۔

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

خاص طور پر ایک ڈیزائن جس میں ایک کارٹون فگر بنایا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسا ہے اور گہرے نیلے رنگ کا سوٹ، سرخ ٹائی اور سفید قمیض پہنے ہوئے ہے اور نارنجی بال بھی امریکی صدر سے بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔

چین کی مقبول آن لائن ریٹیل ساٹ تاﺅباﺅ میں یہ برشز بہت زیادہ مقبول ہوچکے ہیں اور ٹرینڈنگ آئٹمز بن چکے ہیں۔

یہ آن لائن سائٹ میں ایک ریٹیلر ٹرمپ ٹوائلٹ برشز خریدنے والوں کو مفت ٹرمپ ٹوائلٹ پیپر بھی فراہم کررہا ہے۔

اس سائٹ کے مطابق ٹرمپ برشز ہلکے وزن کے ساتھ ساتھ اسٹائلش ہیں اور انہیں کموڈ یا عام فلش ٹوائلٹس کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل
فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

تبصرے (0) بند ہیں