جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے دی

اپ ڈیٹ 21 مئ 2019
جنوبی افریقی ٹیم کی میریزین کیپ اور لیزل لی نے نصف سنچریاں اسکور کیں — فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقہ
جنوبی افریقی ٹیم کی میریزین کیپ اور لیزل لی نے نصف سنچریاں اسکور کیں — فوٹو: کرکٹ جنوبی افریقہ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقی ویمن نے پاکستانی ٹیم کو شکست دے دی۔

پیٹر میرٹزبرگ میں کھیلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث پاکستان ویمن ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 128 رنز بنا سکی۔

کپتان بسمعہ معروف 63 رنز بناکر نمایاں رہیں، جبکہ عُمیمہ سہیل نے 23 اور جویریہ رؤف نے 16 رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقی ویمن نے آخری اوور میں 2 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان وومن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میں کامیاب

جنوبی افریقی ٹیم کی میریزین کیپ اور لیزل لی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی فتح کے بعد 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

لیزل لی کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ ثنا میر کی عمدہ باﺅلنگ کے ساتھ ساتھ بسمعہ معروف اور ندا ڈار کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو پہلے ٹی20 میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں