ویل چیئر ٹی ٹوئنٹی کپ: پاکستان، بھارت کو ہرا کر ایشین چیمپئن بن گیا

اپ ڈیٹ 21 مئ 2019
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے حصہ لیا — فوٹو: اے ایف پی
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے حصہ لیا — فوٹو: اے ایف پی

پہلے ویل چیئر ایشیا ٹی 20 کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ میں بھارت نے 211 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان ویل چیئر کرکٹ ٹیم نے 19.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ویل چیئر ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پاکستان کی طرف سے محمد لطیف نے 62 گیندوں پر 152 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس موقع پر ٹیم کے کپتان محمد ذیشان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم کی محنت اور قوم کی دعاؤں سے پاکستانی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

نائب کپتان ساجد عباسی کا کہنا تھا وہ ایشین چیمپئن بننے پر مشیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے گھوٹکی ضلع کے بعد ایشیا کی سطح پر مالی مدد کر کے ملک کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں