ماہرہ نے صنم سعید کے ڈرامے 'میرا نصیب' سے ڈیبیو کیوں نہیں کیا؟

'میرا نصیب' 2011 میں نشر ہوا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
'میرا نصیب' 2011 میں نشر ہوا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی کی دو کامیاب اداکارائیں ماہرہ خان اور صنم سعید اپنے اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم ان دونوں نے اب تک کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

دونوں اداکارآں کے مداح طویل عرصے سے ان کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تاہم اب تک ایسا کوئی پروجیکٹ سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کا سب سے بہترین ڈرامہ؟

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان دونوں کو ایک کامیاب ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا تھا؟

حال ہی میں ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی کہ وہ صنم سعید اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ کسی فلم یا ڈرامے کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان دونوں کو اس سے قبل ایک ساتھ کام کرنے کی آفر مل چکی ہے۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں 2011 کے کامیاب ڈرامے 'میرا نصیب' میں کام کرنے کی آفر موصول ہوئی تھی اور اگر ایسا ہوتا تو یہ ان کا ڈیبیو ڈرامہ ہوتا۔

جبکہ ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک دن ضروری صنم سعید کے ساتھ کام کریں گی۔

جس کے بعد صنم سعید نے بھی جواب دیا کہ 'ایک نہ ایک دن تو ضروری ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: صنم سعید کی ’دیدن‘ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی

یاد رہے کہ 2011 کے ڈرامے 'میرا نصیب' میں صنم سعید نے مرکزی کردار نبھایا تھا، ان کے ہمراہ سائرہ شہروز نے مرکزی کردار نبھایا اور سائرہ سے قبل یہ کردار ماہرہ کو آفر ہوا تھا۔

'میرا نصیب' کی کہانی سمیرا فضل نے تحریر کی تھی، اس ڈرامے میں صنم سعید اور سائرہ شہروز کے علاہ عدیل حسین اور عمران عباس بھی کاسٹ کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مہرین جبار کے ڈرامے 'نیت' کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں