دنیا کی پہلی رائیڈ شیئرنگ آبدوز میں سیر کرنا پسند کریں گے؟

23 مئ 2019
یہ سہولت پہلی بار متعارف کرائی گئی — فوٹو بشکریہ ٹورازم اینڈ ایونٹس کوئنزلینڈ
یہ سہولت پہلی بار متعارف کرائی گئی — فوٹو بشکریہ ٹورازم اینڈ ایونٹس کوئنزلینڈ

کیا آپ کبھی سمندر کے اندر آبدوز کی سیر کرنا چاہتے ہیں ؟ اگر ہاں تو اب دنیا میں پہلی بار رائیڈ شیئرنگ سب میرین کی سہولت سامنے آگئی ہے۔

جی ہاں اوبر نے گریٹ بیرئیر ریف کے خزانے دیکھنے کے افراد کے لیے دنیا میں پہلی بار رائیڈ شیئرنگ آبدوز متعارف کرادی ہے۔

اوبر نے کوئنزلینڈ، آسٹریلیا کی شراکت کے ساتھ آبدوز کی سہولت پیش کیے ہے اور عام اوبر ایپ کی مدد سے سب میرین کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

4 ہفتوں کے لیے سیاح اوبر ایپ سے آبدوز کی سیر کا مزہ لے سکیں گے اور اس آبدوز میں 2 مسافروں کی گنجائش ہوگی جبکہ اسے چلانے والا عملہ بھی ہوگا۔

ایک گھنٹے کی راﺅنڈ ٹرپ رائیڈ کا آغاز کوئنزلینڈ کے مختلف شہروں سے ہوگا اور اس سروس کو استعمال کرنے والوں کو اپنی منزل کا پتا گریٹ بیرئیر ریف کے طور پر کرنا ہوگا، جس کے بعد اوبر آپریٹر کی جانب سے کال کرکے تصدیق کی جائے گی کہ یہ غیرمعمولی رائیڈ غلطی سے تو بک نہیں ہوگئی۔

فوٹو بشکریہ ٹورازم اینڈ ایونٹس کوئنزلینڈ
فوٹو بشکریہ ٹورازم اینڈ ایونٹس کوئنزلینڈ

2 افراد کے لیے اس سیر کا کرایہ بھی چونکا دینے والا ہے یعنی 2062 ڈالرز (3 لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، جس میں ڈیپارچر پوائنٹ سے آبدوز تک پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا کرایہ بھی شامل ہے۔

اوبر رائیڈ سے ملنے والے کرائے کو گریٹ بیرئیر ریف کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپ کو عطیہ کرے گی۔

خیال رہے کہ یہ ریف اتنی بڑی ہے کہ خلا سے بھی نظر آتی ہے مگر اس کو موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر عوامل کے باعث بقا کا خطرہ لاحق ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں