موٹاپے سے نجات پانے میں مدد دینے والا آسان ترین طریقہ

25 مئ 2019
یہ دعویٰ یونان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ یونان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ زندگی میں موٹاپے کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ یا بڑھتے وزن سے پریشان ہیں؟

تو اس سے بچنے کے لیے ڈائیٹنگ کی بجائے بس وزن کرنے والا ایک اسکیل گھر لے آئیں۔

یہ دعویٰ یونان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

جارجیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وہ افراد جو روزانہ اپنا وزن کرتے ہیں، وہ اپنے جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھتے ہیں یا موٹاپے سے نجات پانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ جو لوگ اپنے جسمانی وزن سے آگاہ رہتے ہیں ان میں اسے کنٹرول کرنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ وزن کرنے کی عادت لوگوں میں موٹاپے پر قابو پانے میں مدد دینے والی عادات جیسے تھوڑی بہت ورزش یا اپنی غذا کا خیال رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اس کے مقابلے میں وزن کو نظرانداز کرنے والے افراد بہت جلد جسمانی وزن میں اضافہ کرلیتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران 18 سے 65 سال کی عمر کے 111 افراد کا تجزیہ نومبر 2017 سے جنوری 2018 کے درمیان کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنا وزن برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنا وزن کرنے کے عادی نہیں ہوتے ان کا وزن 2 ماہ کے عرصے کے دوران ڈھائی کلوگرام تک بڑھ گیا۔

اس کے مقابلے میں روزانہ اسکیل پر کھڑے والے افراد اپنا وزن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

بعد ازاں محققین نے ان رضاکاروں کو 14 ہفتے تک اپنا وزن کرنے کا سلسلہ روزانہ جاری رکھنے کی ہدایت کی اور معلوم ہوا کہ ان اس عرصے میں اپنا وزن کچھ کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے مقابلے میں اپنا وزن نہ کرنے والے افراد کا وزن اس عرصے میں مزید بڑھ گیا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے اوبیسٹی میں شائع ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں