نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 25 فوجی ہلاک

27 مئ 2019
بوکو حرام کے شدت پسندوں کی طرف سے گھات لگا کر فوجیوں پر حملہ کیا گیا۔ — فائل فوٹو/اے پی
بوکو حرام کے شدت پسندوں کی طرف سے گھات لگا کر فوجیوں پر حملہ کیا گیا۔ — فائل فوٹو/اے پی

نائیجیریا کے شمال مشرق میں بوکو حرام کے شدت پسندوں کے حملے میں تقریباً 25 فوجی اور متعدد شہریوں ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بورنو ریاست کے ایک گاؤں میں مہم کے دوران جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: نائجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

فائرنگ کے نتیجے میں 25 فوجی اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔

2009 کے بعد سے فوج نے نائیجر، کیمرون اور چاڈ کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں