ویسے تو عیدالفطر سویاں کے بغیر نامکمل لگتی ہے تاہم بہت سے لوگ سویاں کھانا پسند نہیں کرتے تو پھر وہ عید پر کچھ الگ بنانے کا ارادہ کرتے ہیں۔

ایسے میں ہر بار وہی روایتی پکوان ذہن میں آنے ہیں تاہم ہر کسی کا دل کچھ نیا کرنے کا ضرور چاہتا ہے۔

آپ نے پورے رمضان کھجور کا استعمال افطاری کے دوران تو کیا ہی لیکن اگر ہم آپ کو یہ کہیں کہ عید کے موقع پر بھی کھجور کا استعمال کرتے ہوئے کچھ میٹھا پکوان تیار کرلیں تو کیسا خیال ہے؟

کھجور کا استعمال مسلمان ممالک سمیت غیر مسلم ممالک میں بھی ہوتا ہے، جب کہ مسلمان اسے سنت نبوی ﷺ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔

اور یہاں ہم آپ کو کھجور کیک بنانا سکھائیں گے، یہ کیک تیار کرنا نہایت آسان ہے، جب کہ اس کے ذائقے کی کوئی مثال نہیں۔

اجزاء

کھجور - 400 گرام ( گٹھلیاں نکال لیں)

دودھ - 2 کپ

بیکنگ سوڈا - 2 کھانے کے چمچ

مکھن - 1/5 کپ

چینی - 2 کپ (یا حسب ذائقہ)

انڈے - 4 عدد

گندم کا آٹا - 2 کھانے کے چمچ

ونیلا پاؤڈر - 2 کھانے چمچ

پانی - 2 سے 3 کپ

ترکیب

کھجور کو دودھ اور پانی کے ساتھ ایک برتن میں ابالنے کے بعد 3 منٹ تک پکائیں۔

پھر چولہا بند کردیں اور اس میں بیکنگ سوڈا ملالیں۔

ایک اور برتن میں مکھن، چینی اور انڈوں کو مکس کرنے کے بعد چولہے پر پکائیں۔

پھر مکھن، چینی اور انڈوں کے ساتھ آٹے اور ونیلا پاؤڈر کو بھی مکس کریں اور آنچ ہلکی کرکے کچھ دیر پکنے دیں۔

آخر میں پکی ہوئی کجھور کے ساتھ تمام چیزوں کو مکس کرکے بیکنگ پین میں ڈال کر 35 سے 40 منٹ تک بیک کرلیں۔

بیک ہونے کے بعد کیک کو ڈرائی فروٹس سے ڈیکوریٹ کریں اور ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں