بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق چیئرمین کا ’فرنٹ مین‘ گرفتار

ملزم خادم حسین نیب کو کرپشن کے 2 مختلف کیسیز میں مطلوب تھا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
ملزم خادم حسین نیب کو کرپشن کے 2 مختلف کیسیز میں مطلوب تھا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) کے سابق چیئرمین انور سادات کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں مبینہ فرنٹ مین خادم حیسن کو خصدار سے گرفتار کرلیا۔

نیب نے ملزم کو خضدار سے گرفتار کرکے مجسٹریٹ سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیب نے سابق چیئرمین بی ڈی اے کے فرنٹ مین خادم حسین کی گرفتاری کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

بتایا گیا کہ ملزم خادم حسین نیب کو کرپشن کے 2 مختلف کیسیز میں مطلوب تھا۔

فراہم کردہ تفصلات کے مطابق ملزم نے سابق چیئرمین کے فرنٹ مین کے طور پر انور سادات کے پانچ سے زائد بینک اکاؤنٹس اور کروڑوں روپے مالیت کی متعدد جائیدادیں اپنے نام بنا رکھی تھیں۔

مزیدپڑھیں: بلوچستان توجہ چاہتا ہے

بتایا گیا کہ سابق چیئرمین بی ڈی اے کے خلاف تحقیقات کے مطابق ملزم خادم حسین کے بینک اکاؤنٹس میں سابق چیئرمین کی 25 کروڑ سے زائد رشوت کی رقم منتقل ہوئی تھی۔

مبینہ فرنٹ مین خادم حسین پر نیب کا الزام ہے کہ ملزم نے سابق ایکسین محکمہ صنعت و حرفت عدیل انور کے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ٹھیکدار عبدالصبور سے تقریباً ایک کروڑ رشوت کے طور پر بھی وصول کیے۔

فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق نوار سادات کے کہنے پر خادم حسین روپوش تھا اور نیب کو 2015سے مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: کوئلے کی کان میں گیس بھرجانے سے دھماکا،4 کان کن جاں بحق

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم خادم حسین کی حالیہ گرفتاری سے انور سادات کی مزید غیر قانونی جائیدادوں کا سرا ملنے کا قوی امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں