کرینہ کپور خان بولی وڈ کی ایسی اداکارہ ہیں جن کو ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن اسٹائل کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے مگر حال ہی میں ان کی ایک تصویر پرلوگوں نے مذاق اڑایا ہے۔

کرینہ کپور اس وقت اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ اٹلی میں تعطیلات منارہی ہیں۔

ان تعطیلات کی تصاویر انسٹاگرام میں سامنے آئی ہے جس میں کرینہ کپور نے میک اپ نہیں کیا ہوا جبکہ سورج کی تیز روشنی کا اثر ان کی جلد پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹائمز آن انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر کرینہ کپور کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جس پر کچھ افراد نے 38 سالہ اداکارہ کو عمر سے زیادہ بڑا قرار دیا۔

متعدد افراد نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی نظر آرہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کلوز اپ شاٹ نے اداکارہ کو بوڑھا دکھایا ہے جبکہ دیگر نے لکھا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی نظر آرہی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال کرینہ کپور کو اپنی فلم ویرے دی ویڈنگ کی تشہیر کے دوران پہنے گئے لباس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گی اتھا۔

کرینہ کپور اپنی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ‘ کی تشہیر کے دوران بولڈ اور قدرے مختصر لباس پہن کر شریک ہوئیں، جس پر کئی مداحوں نے انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کرینہ کپور نے مجبورا وضاحت کی کہ انہیں نہیں پتہ کہ ایک ماں کا لباس کیسا ہونا چاہیے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’مڈ ڈے‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کرینہ کپور نے ماں کا لباس کیسا ہونا چاہئیے کہ جواب میں کہا کہ ’ وہ نہیں جانتیں کہ ایک ماں کا لباس کیسا ہونا چاہئیے، تاہم ان کی والدہ اب بھی جدید اور فیشن ایبل لباس پہنتی ہیں، جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آتی ہیں۔

بولی وڈ بیبو نے وضاحت کی کہ ایک بچے کی ماں بن جانے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں جدید اور فیشن ایبل لباس نہیں پہن سکتی۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد یہ کہنا غلط ہے کہ وہ مختصر شرٹ نہیں پہن سکتیں۔

’ویرے دی ویڈنگ‘ اداکارہ کے مطابق وہ نئے زمانے کی خاتون ہیں اور اس دور کی اداکارہ ہیں، جس دور میں خواتین و اداکارائیں اپنی مرضی اور پسند کا لباس پہنتی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

M. Saeed Jun 09, 2019 09:49pm
There is still decency norms for ladies.