نائیجیریا: امریکی فوج کی گاڑی پر بم حملہ

09 جون 2019
حملہ گزشتہ رات اولام میں قائم نائیجیریا کے فوجی اڈے کے پاس ہوا۔ — فائل فوٹو/اے پی
حملہ گزشتہ رات اولام میں قائم نائیجیریا کے فوجی اڈے کے پاس ہوا۔ — فائل فوٹو/اے پی

مغربی افریقی ملک نائجیریا میں امریکی فوج کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔

نائجیریا کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حملہ گزشتہ رات اولام میں قائم نائیجیریا کے فوجی اڈے کے پاس ہوا۔

امریکا کے افریقی کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 25 فوجی ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ 'حملے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم حملے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ کہنا مناسب نہیں'۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں اس سے قبل اکتوبر 2017 میں بھی امریکی فوجیوں پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نائجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 30 فوجی ہلاک

نائیجیریا اور امریکی فوجیوں کے مشترکہ پیٹرول فورس پر ہونے والے حملے میں 4 نائیجیریا کے فوجی اہلکاربھی ہلاک ہوئے تھے۔

رواں سال 14 مئی کو تونگو تونگو گاؤں میں بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کے حملے میں 28 نائیجیریا کے فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔

2009 کے بعد سے فوج نے نائیجر، کیمرون اور چاڈ کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں