بہادری کی وجہ سے لوگ ہم سے ڈرتے ہیں، عروہ اور ماورا

اپ ڈیٹ 17 جون 2019
دونوں بہنوں کی عمر میں ایک سال کا فرق ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں بہنوں کی عمر میں ایک سال کا فرق ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکاراؤں عروہ اور ماورا حسین کو زیادہ تر لوگ جڑواں سمجھتے ہیں، تاہم ان کی عمر میں ایک سال کا فرق ہے۔

عمر میں تھوڑے سے فرق کے باوجود انہیں جہاں جڑواں سمجھا جاتا ہے، وہیں ان دونوں کے درمیان پائی جانی والی کئی مشترک چیزوں کی وجہ سے بھی وہ مداحوں میں شہرت رکھتی ہیں۔

دونوں بہنیں نہ صرف ایک دوسرے سے سیکھتی ہیں بلکہ دونوں مشکل وقت میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں۔

دونوں میں اگرچہ بعض چیزیں مشترک نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں میں متعدد چیزیں مشترک ہیں، جیسے دونوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارائیں ہیں، جیسے دونوں کے چہروں میں مشابہت پائی جاتی ہے، دونوں کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوؤرز ہیں اور جیسے دونوں کے ناموں کے آخر میں ’حسین‘ کی انگریزی اسپیل میں ’ایس‘ کے بجائے ’سی‘ آتا ہے۔

دونوں بہنوں کی جوڑی شوبز میں منفرد حیثیت رکھتی ہے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
دونوں بہنوں کی جوڑی شوبز میں منفرد حیثیت رکھتی ہے—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

دونوں بہنیں جہاں سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور جس قدر انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اسے دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ دونوں غصے والی ہوں گی، لیکن جب آپ ان سے ملتے ہیں اور بات کرتے ہیں تو وہ آپ کو اپنے اندازوں سے کہیں مختلف دکھائی دیں گی۔

دونوں اداکاراؤں نے خود کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنائے جانے سمیت اپنے پروفیشن اور ذاتی زندگی کے حوالے سے ڈان کے ’آئکون‘ میگزین سے بات کی۔

دونوں بہنوں کو جڑواں بھی سمجھا جاتا ہے—فائل فوٹو: ہم ٹی وی یوٹیوب/ اسکرین شاٹ
دونوں بہنوں کو جڑواں بھی سمجھا جاتا ہے—فائل فوٹو: ہم ٹی وی یوٹیوب/ اسکرین شاٹ

دونوں اداکاراؤں نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کی وجہ سے ان کے فالوؤرز کی تعداد بڑھتی ہے اور لاکھوں لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔

دونوں بہنوں کے مطابق اگرچہ انہیں اپنے نام میں انگریزی کے لفظ ’ایس‘ کے بجائے ’سی‘ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم بعض اوقات وہ خود پر بننے والے میمز دیکھ کر محظوظ ہوتی ہیں۔

دونوں کا شمار ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کا شمار ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

عروہ اور ماورا حسین کے مطابق وہ کچھ بھی کہنے سے نہیں ڈرتیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے وقت الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرتی ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے پیشہ ورانہ زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ہی وقت صرف ایک ہی منصوبے میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور وہ کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے قبل اسکرپٹ کو پڑھتی ہیں۔

انہوں نے بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ اور ڈرامے ’میں بشریٰ‘ کو اپنے پسندیدہ منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

دونوں متعدد ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں—فوٹو: فیس بک
دونوں متعدد ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں—فوٹو: فیس بک

عروہ حسین نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار ’ٹچ بٹن‘ نامی فلم کو پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس منصوبے کے ذریعے اپنے کیریئر کو بہتر بنانے میں کامیاب جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں دونوں بہنوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی ہر تنقید کا جواب دیتی ہیں اور دونوں کی بہادری کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے بھی ہیں۔

عروہ حسین جلد پہلی فلم پروڈیوس کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: عروہ حسین انسٹاگرام
عروہ حسین جلد پہلی فلم پروڈیوس کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: عروہ حسین انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

رقیہ Jun 10, 2019 06:00pm
بہادری کی وجہ سے نہیں لوگ آپ کی بے حیائی کی وجہ سے آپ سے کتراتے ہیں۔ تھرڈ کلاس ادارکارائیں۔