روس کے شمالی صوبے یکوٹیا سے 40 ہزار سال پرانے بھیڑیے کا سر دریافت ہوا ہے جس کے بال اور دانت اب بھی موجود ہیں۔

یہ سر اتنے سالوں سے برف کی تہہ میں دبا ہوا تھا، جس کے باعث یہ کافی حد تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جہاں آج کے دور میں پورے بھیڑیے کے جسم کی لمبائی 66 سے 80 سینٹی میٹر ہوتی ہے وہیں دریافت ہونے والے بھیڑیے کے صرف سر کی لمبائی 40 سینٹی میٹر ہے۔

اس سر کو بعدازاں سخا جمہوریہ کے اکیڈمی آف سائنس ڈیپارٹمنٹ لایا گیا، جہاں سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ سر ایک بالغ بھیڑیے کا ہے۔

مزید پڑھیں: 2 ہزار سال قدیم حنوط شدہ ممیاں اور چوہے دریافت

دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ برفانی دور کے بالغ بھیڑیے کی باقیات ٹشوز سمیت محفوظ حالت میں ملی ہیں۔

اسٹاک ہوم سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم اس بھیڑیے کے ڈی این اے پر کام کررہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں