کمپیوٹرز عمربڑھنے کے ساتھ سست ہونے لگتے ہیں اور لوگ پریشان ہوکر ان سے چھٹکارے کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔

تاہم ایسی کچھ ٹپس موجود ہیں جو آپ کے پرانے کمپیوٹرز کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

نئی ریم کی خریداری سے لے کر سیٹنگز میں تبدیلی تک ایسے ہی کچھ آپشنز کے بارے میں جانے جو کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ کسی اناڑی کو بھی اپنے کمپیوٹر کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کلین پروگرامز اکثر چلائیں

سی سی کلینرایک حیرت انگیز اپلیکشن ہے جسکے ذریعے آپ کو متعدد اپلیکشنز کے سیچز اور عارضی فائلوں کو تلاش کرکے ڈیلیٹ کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ اس کو آپ مفت ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے کمپیوٹر کی رفتار تیز کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

غیرضروری ویژول ایفیکٹس اور اینیمیشن کو سسٹم سے ہٹانا

جی ہاں اس طرح کی کچھ چیزیں آپ کے آپریٹنگ سسٹم کو دیکھنے میں تو اچھا بناتی ہیں مگر کیا آپ دیکھنے میں اچھی ڈیوائس پسند ہے یا تیزرفتار؟ ونڈوز 7 کے صارفین ائرو تھیم کو ڈس ایبل کرکے دیکھیں۔

اپنے ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کریں اور پھر پرسنلائز پر کلک کرکے وہاں ونڈوز کلر ٹیب منتخب کریں اور پھر ان ایبل ٹرانسپیرنسی پر سے چیک کو ہٹادیں۔

اینٹی وائرس سافٹ کو اپ ڈیٹ اور استعمال کرنا

وائرسز اور جاسوس سافٹ ویئر آپ کے کمپیوٹر میں بہت جلدی گھس سکتے ہیں تو ان کو پہلے ہی روک دینا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔

اگر آپ فری ٹرائل والے اینٹی وائرس سافٹ ویئر کو استعمال کررہے ہیں و وائرس کے نوٹیفکیشن سامنے نہیں لاتے تو اسے سسٹم سے ان انسٹال کرکے مائیکروسافٹ کا مفت سیکیورٹی اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کریں جس میں اشتہارات کی بھرمار بھی نہیں ہوتی۔ بس اس میں سسٹم اسکین کو روزانہ شیڈول کردیں اور ہفتے میں کم از کم ایک بارا مکمل اسکین کریں۔

ایس ایس ڈی ڈرائیوز

اپنے ہارڈ ڈرائیو کو اپ گریڈ کرنا بھی ایک اچھی حکمت عملی ہے۔ اس کی دو اقسام ہوتی ہے ایک روایتی ہارڈ ڈرائیوز اور دوسرا سولڈ اسٹیٹ ڈرائیورز (ایس ایس ڈی)۔

روایتی ہارڈ ڈرائیوز سستی ہوتی ہے تاہم وہ ایک خاص جگہ ہی لگائی جاسکتی ہے جبکہ ایس ایس ڈی ڈرائیوز فلیش میموری کے ساتھ یو ایس بی پورٹ میں لگائی جاسکتی ہیں اور لوڈ کے وقت کمپیوٹر کو زیادہ تیز رفتاری سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

کمپیوٹر کے آغاز پر اپلیکشنز کی تعداد میں کمی

کمپیوٹر بوٹ کرنے کا عمل اکثر کافی تکلیف دہ بھی ثابت ہوتا ہے تاہم اگر آپ اسٹارٹ ہونے کے دوران پروگرامز اور اپلیکشنز کی تعداد میں کمی لاکر اس پر قابو پاسکتے ہیں۔

ان پروگرامز کی فہرست کو دیکھنے کے لیے اسٹارٹ مینیو پر کلک کریں اور پھر "msconfig." سرچ کریں ، اس کے بعد اسٹارٹ اپ ٹیب پر کلک کریں اور آپ اس فہرست کو دیکھ سکیں گے اور جس پروگرام کو آپ مناسب سمجھیں اس پر چیک ہٹا کر اسٹارٹ اپ میں چلنے سے روک سکتے ہیں۔

تاہم کسی چیز کو ڈیلیٹ نہ کریں کیونکہ وہ ضروری پروگرام بھی ہوسکتا ہے۔

کمپیوٹر میں اضافی پروگرامز کو ہٹانا

آپ کا کمپیوٹر ہر وقت ہی ملٹی پل پروسیس چلا رہا ہوتا ہے مگر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس میں کونسا متعلقہ ہے وہ زیادہ مددگارثابت ہوتا ہے۔

ونڈوز میں ٹاسک بار پر رائٹ کلک کرکے اسٹارٹ ٹاسک منیجر کے آپشن پر کلک کریں، وہاں اگر کوئی پراسیس ریم یا پراسیسنگ پاور کے بہت زیادہ حصے پر قابض پروگرام کے بارے میں گوگل سرچ کرنے پر بھی کوئی معلومات نہ ملے تو وہ کوئی شرارتی پراسیس ہوسکتا ہے جسے روکنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

ونڈوز ری انسٹال

آپ کو اکثر ہی وائرسز کا سامنا ہوتا ہے جس کےلیے اینٹی وائرس پروگرامز سے مدد لی جاتی ہے مگر کئی بار ایک نیا آغاز زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

ونڈوز کو دوبارہ انسٹال کرکے آپ اس کی رفتار کو پھر سے بہتر بنالیتے ہیں جبکہ اہم دستاویزات اور دیگر فائلز کو پہلے سے ہی محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

انٹرنیٹ براﺅزر کی کیشے کو کلیئر کرنا

اگر آپ کے کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سرفنگ میں مشکلات کا سامنا ہے تو ممکنہ طور یہ مسئلہ آپ کے ہارڈ ویئر میں نہیں بلکہ براﺅزر میں ہوسکتا ہے۔

بس آپ یوں کریں کہ جو بھی براﺅزو استعمال کر رہے ہو اس کی سیٹنگز میں جاکر ہسٹری آپشن سے کیشے کو کلیئر کردیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں