راجستھانی دوشیزہ مس انڈیا منتخب

ثمن راؤ اب مس ورلڈ میں بھارت کی نمائندگی کریں گی—فوٹو: مس انڈیا ٹوئٹر
ثمن راؤ اب مس ورلڈ میں بھارت کی نمائندگی کریں گی—فوٹو: مس انڈیا ٹوئٹر

بھارت میں ہونے والے ’مس انڈیا‘ کے مقابلہ حسن میں ریاست راجستھان کی لڑکی نے دیگر ریاستوں کی لڑکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

راجستھان کی 20 سالہ کالج کی طالبہ نے خوبصورتی، ذہانت اور فیشن میں بھارت کی دیگر ریاستوں کی فائنل میں منتخب ہونے والی ایک درجن سے زائد لڑکیوں کو پیچھے چھوڑا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’مس انڈیا فیمینا‘ کا مقابلہ ممبئی کے سردار ولبھ بھائی پٹیل اندور اسٹیڈیم میں 15 جون کو ہوا، جس میں بولی وڈ حسیناؤں نے بھی شرکت۔

ثمن راؤ اب تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی——فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام
ثمن راؤ اب تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی——فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام

فائنل میں بھارت بھر کی ایک درجن ریاستوں کی لڑکیاں منتخب ہوئی تھیں، جن میں سے راجستھان کی 20 سالہ ثمن راؤ نے باقی لڑکیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ’مس انڈیا ورلڈ 2019‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

مقابلے میں ریاست چھتیس گڑھ کی حسینہ شوانی یادیو نے مس گرنڈ انڈیا، ریاست بہار کی لڑکی شریا شنکر نے مس انڈیا یونائٹڈ کانٹیننٹس کا اعزاز اپنے نام کیا۔

مس گرانڈ انڈیا کا اعزاز شوانی یادیو اور مس انڈیا یونائٹڈ کا اعزاز شریا شنکر نے حاصل کیا—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام
مس گرانڈ انڈیا کا اعزاز شوانی یادیو اور مس انڈیا یونائٹڈ کا اعزاز شریا شنکر نے حاصل کیا—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام

ریاست تلنگانہ کی حسینہ سنجنا وج مقابلے کی رنر اپ ٹھہریں۔

’مس کلرز فیمینا انڈیا‘ کے مقابلے میں بھارت بھر کی غیر شادی لڑکیاں حصہ لیتی ہیں اور مقابلے میں شریک ہونے والی لڑکیوں میں مختلف قسم کے مقابلے کروائے جاتے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کی سنجنا وج رنر اپ ٹھہریں—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام
ریاست تلنگانہ کی سنجنا وج رنر اپ ٹھہریں—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام

’مس انڈیا‘ کے فائنل میں ایک درجن کے قریب ریاستوں کی لڑکیاں منتخب ہوئی تھیں جن میں سے ریاست راجستھان کی لڑکی ثمن راؤ ’مس انڈیا‘ منتخب ہوئیں جو اب عالمی مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

20 سالہ ثمن راؤ اب رواں برس تھائی لینڈ میں ہونے والے ’مس ورلڈ‘ کے عالمی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

فائنل راؤنڈ میں ایک درجن کے قریب لڑکیاں پہنچیں تھیں—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام
فائنل راؤنڈ میں ایک درجن کے قریب لڑکیاں پہنچیں تھیں—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام

ثمن راؤ کا مقابلہ دنیا کی 195 سے زائد حسیناؤں سے ہوگا۔

بھارت عالمی مقابلہ حسن میں آخری بار 2017 میں کامیاب ہوا تھا اور اسی سال ’مس انڈیا‘ منتخب ہونے والی دوشیزہ منوشی چھلر نے ’مس ورلڈ ُ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اداکارہ ہما قریشی نے جج کے فرائض انجام دیے—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام
اداکارہ ہما قریشی نے جج کے فرائض انجام دیے—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام

منوشی چھلر کے مس ورلڈ بنتے ہی بھارت نے 17 سال بعد یہ اعزاز حاصل کیا تھا، سال 2000 میں پریانکا چوپڑا ’مس ورلڈ بنی تھیں‘ جب کہ اس سے قبل 1994 میں ایشوریا رائے نے بھی یہی اعزاز حاصل کیا تھا۔

اداکارہ چترگندا سنگھ بھی جج تھیں—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام
اداکارہ چترگندا سنگھ بھی جج تھیں—فوٹو: مس انڈیا انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں