چند سیکنڈ میں لہسن کو چھیلنے کا طریقہ انٹرنیٹ پر وائرل

17 جون 2019

ای میل

اس وہڈہو کو لاکھوں افراد نے دیکھا — شٹر اسٹاک فوٹو
اس وہڈہو کو لاکھوں افراد نے دیکھا — شٹر اسٹاک فوٹو

لہسن ایسی سبزی ہے جو اکثر کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے اور صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند بھی ہے جس کے کچھ منفرد فوائد بھی ہیں۔

یقیناً بیشتر افراد کو اس جڑی بوٹی نما سبزی کے بیشتر فوائد کے بارے میں علم نہیں جیسے غیر متوقع طبی فوائد، خوبصورتی اور گھر کی مرمت وغیرہ کے لیے اس کا استعمال۔

تاہم اس سے ہٹ کر لہسن کو چھیلنا کافی مشکل ہوتا ہے جس کے چھلکے اتارنا کافی وقت طلب کام ہوتا ہے جبکہ ہاتھوں میں بو کافی دیر تک غائب نہیں ہوتی۔

مگر آپ کو یہ مشکل کام کرنے کی ضرورت کیوں ہے جبکہ لہسن کے چھلکے اتارنے کا انتہائی آسان طریقہ بھی موجود ہے؟

کم از کم ٹوئٹر پر ایک وائرل ویڈیو میں تو یہی دعویٰ کیا ہے جس کے مطابق کچھ سیکنڈ کے اندر لہسن کے چھلکوں کو الگ اور اس کے اندر موجود پوتھیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

نیچے موجود ٹوئیٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک ٹوئٹر صارف نے ایک چھوٹی چھری کے ساتھ لہسن کو چند سیکنڈوں میں چھیل لیا، بس چھری کی نوک نرمی سے ایک ، ایک کرکے تمام پوتھیوں میں داخل کرکے انہیں باہر نکال لیا اور ساتھ ہی چھیل بھی دیا۔

اور جیسا اوپر لکھا جاچکا ہے کہ اس میں وقت بھی بہت کم لگتا ہے جبکہ پیسوں کی بچت بھی ہوسکتی ہے کیونکہ چھلا ہوا لہسن چھلکوں والے مقابلے میں مہنگا ہی ملتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک ٹوئٹر پر لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ 44 ہزار سے زائد بار ری ٹوئیٹ بھی ہوئی ہے جبکہ بیشتر افراد کو تو یقین ہی نہیں آیا کہ لہسن کو چھیلنا اتنا آسان بھی ہوسکتا ہے۔