جب ایک پائیتھون نے مگرمچھ کو نگل لیا

17 جون 2019
— فوٹو بشکریہ وائلڈ لائف ریسکیو فیس بک پیج
— فوٹو بشکریہ وائلڈ لائف ریسکیو فیس بک پیج

کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ایک پائیتھون سانپ کسی بڑے مگرمچھ کو سالم نگل جائے ؟

مگر ایسا ہوا ہے اور اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہیں۔

یہ واقعہ آسٹریلین ریاست کوئنزلینڈ میں پیش آیا جہاں پائیتھون نے میٹھے پانی کے ایک بڑے مگرمچھ کو اپنی خوراک بنالیا۔

تصاویر میں سانپ کے پیٹ کو بری طرح پھولا ہوا دکھایا گیا ہے جبکہ ایک تصویر میں مگرمچھ کی دم سانپ کے منہ سے باہر نظر آرہی ہے۔

جی جی وائلڈ لائف ریسکیو کے فیس بک پیج پر ان تصاویر کو پوسٹ کیا گیا جو ایک شخص مارٹن مولر نے اس وقت کھینچ لیں جب وہ ماﺅنٹ Isa کے دلدلی حصے سے گزر رہا تھا۔

فوٹو بشکریہ وائلڈ لائف ریسکیو فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ وائلڈ لائف ریسکیو فیس بک پیج

ماہرین کے مطابق پائیتھون سانپ اکثر مگرمچھ کا شکار کرتے ہیں، حالانکہ ایسا کرتے ہوئے ان کے اپنے شکار کا خطرہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سانپ اپنے جبڑے کو اتنا بڑا کرلیتا ہے کہ وہ مگرمچھ کو نگل سکے۔

یہ واضح نہیں کہ سانپ نے اتنے بڑے مگرمچھ کا شکار کیسے کیا مگر انٹرنیٹ صارفین کے لیے اس پر یقین کرنا مشکل ہوگیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں