چین میں زلزلہ، 12 افراد ہلاک، 134 زخمی

18 جون 2019
ریسکیو ورکرز ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کرتے نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی
ریسکیو ورکرز ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کرتے نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی

چین میں 6.0 شدت سے زلزلے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 134 زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوب مغربی چین میں آنے والے 6.0 شدت کے زلزلے سے ہلاکتیں 12 تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ درجنوں تعمیرات کے منہدم ہونے یا انہیں نقصان پہنچے سے 4 ہزار سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔

زلزلے کے بعد علاقے میں کم از کم 4 آفٹرشاکس بھی آئے جن کی زیادہ سے زیادہ شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: چین کے کیمیائی پلانٹ میں دھماکا، 47 افراد ہلاک

شہری حکومت کے مطابق سیچوان صوبے میں شہر یبن کے باہر زلزلے میں متعدد تعمیرات کو نقصان پہنچا، تاہم سرکاری نشریاتی ادارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ریسکیو ورکرز رات بھر عمارت سے ایک شخص کو زندہ نکالنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ دیگر تصاویر میں بھی ایک اور منہدم تعمیرات سے ایک خاتون دوسرے کی مدد کرتی نظر آئیں۔

زلزلے سے متعلق سرکاری ایجنسی شنوا نے بتایا کہ مختلف ہائی ویز پر دراڑیں پڑ گئیں اور یبن اور زویونگ کاؤنٹی کو ملانے والے بڑے ہائی وے کو بند کردیا گیا۔

خبررساں ادارے نے بتایا کہ زلزلے سے ایک منٹ قبل صوبائی دارالحکومت چنگدو میں انتباہی الارم کا نظام بجا تھا جبکہ یبن میں زلزلے سے 10 سیکںڈ قبل انتباہی گھنٹی بجی تھی۔

شنوا کے مطابق زلزلے سے قبل 3 سیکنڈ پہلے ہیڈ اسٹارٹ ہونے سے ہلاکتوں میں 14 فیصد روک سکتے ہیں۔

یبن شہر کی حکومت کا کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں چینگننگ کاؤنٹی میں 9 افراد ہلاک جبکہ ککژین کاؤنٹی میں دیگر 3 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں 5.4 شدت کا زلزلہ، 8 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ورکرز نے 6 لاشوں اور 7 زخمیوں کو عمارتوں سے نکال لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی رپورٹ کیا گیا کہ 50 سے زائد افراد 2 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 500 سے زائد فائر فائٹرز جائے وقوع پر موجود ہیں، ساتھ ہی ریسکیو اہلکار 5 ہزار ٹینٹس، 10 ہزار فولڈنگ کوٹس اور دیگر ایمرجنسی کے سامان لے کر روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ سیچوان صوبے میں آئے روز زلزلہ آتا ہے، تاہم 2008 میں آنے والے 7.9 شد کے خطرناک زلزلےے میں 87 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں