قطر ائیرویز 2019 کے لیے دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی قرار

18 جون 2019
یہ گزشتہ سال دوسرے نمبر پر تھی — رائٹرز فوٹو
یہ گزشتہ سال دوسرے نمبر پر تھی — رائٹرز فوٹو

قطر ائیرویز کو 2019 کے لیے دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی قرار دیا گیا ہے۔

قطر سے تعلق رکھنے اس فضائی کمپنی کو یہ اعزاز ایوی ایشن ویب سائٹ اسکائی ٹریکس نے دیا ہے۔

گزشتہ سال کی نمبرون کمپنی سنگاپور ائیرلائنز اس بار دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 2018 میں دوسرے نمبر پر رہنے والی قطر ائیر ویز اس بار سرفہرست رہی ،جاپان کی آل نیپون ائیر ویز کے حصے میں تیسرا نمبر آیا۔

گزشتہ سال چھٹے نمبر پر موجود کیتھی پیسیفک کے حصے میں چوتھا جبکہ 2016 میں نمبرون رہنے والی ایمریٹس 5 ویں بہترین فضائی کمپنی قرار پائی۔

اسی طرح ایوا ائیر چھٹے، ہینان ائیرلانز 7ویں، قنطاس ائیرویز 8 ویں، لوفتھانزا 9 ویںجبکہ تھائی ائیر ویز 10 ویں نمبر پر رہی۔

تاہم دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں پاکستان کی کوئی بھی سرکاری یا غیرسرکاری ائیرلائن شامل نہیں۔

ورلڈ ائیرلائن ایوارڈز گزشتہ 21 سال سے دیئے جارہے ہیں جس کے لیے مسافروں کی رائے کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سال کے سروے میں 2 کروڑ10 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا، جس کی بنیاد پر فضائی کمپنیوں کی درجہ بندی کی گئی۔

ائیرایشیا کو دنیا کی سب سے سستی فضائی کمپنی قرار دیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں