پاکستان اور جاپان میں دفاعی تعاون بڑھانے کا معاہدہ

19 جون 2019
جاپانی وفد نے عبدالرزاق داؤد بھی ملاقات کیفوٹو: اے پی پی
جاپانی وفد نے عبدالرزاق داؤد بھی ملاقات کیفوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یاداشت (ایم و یو) پر دستخط ہوگئے۔

دونوں ممالک کی فوجی قیادت کے درمیان 10 مذاکراتی دور ہونے کے بعد راولپنڈی میں وزارت دفاع میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت کے معاہدے پر دستخط

پاکستانی وفد کی سربراہی ایڈیشنل ڈیفنس سیکریٹری رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کی جبکہ جاپانی وفد کی قیادت جاپان بیورو آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل فار انٹرنیشنل افیئر نے کی۔

حکام کے مطابق فریقین نے متعلقہ علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور ایشیا میں امن سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر رئیر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے دونوں ممالک کی فوج کے درمیان نیک نیتی کو سراہا۔

مزیدپڑھیں: پاکستان، چین عالمی و علاقائی سطح پر تعاون بڑھانے پر متفق

انہوں نے جاپانی وفد کو خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین سیکیورٹی تبادلہ سے متعلق مذاکرات کے ساتھواں دور وزارت خارجہ کے دفتر میں ہوئے۔

جہاں پاکستانی وفد کی قیادت اسپیشل سیکریٹری (ایشیا پیسیفک) امیتاز حمد نے جبکہ جاپانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ایشیائی امور شیکجی تیکزای نے کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے وفود نے عالمی مسائل کے علاوہ خطے میں موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدپڑھیں: چین اور پاکستان کے دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ اسپیشل سکریٹری نے جاپانی وفد کو پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت اور دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

بعدازاں جاپانی وفد کے سربراہ نے سیکریٹری خارجہ سہیل محمد اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے بھی ملاقاتیں کی۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 19 جون 2019 کو شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں