دپیکا کے بعد پریانکا بھی لندن کے مادام تساؤ کا حصہ بن گئیں

یہ مادام تساؤ میوزیم میں اداکارہ کا دوسرا مجسمہ ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ مادام تساؤ میوزیم میں اداکارہ کا دوسرا مجسمہ ہے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نہ صرف بولی وڈ میں شاندار کیریئر گزارا بلکہ اب وہ ہولی وڈ میں بھی بڑا مقام حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

اداکارہ کا نام اب دنیا بھر میں مقبول ہے اور اس طویل اور کامیاب سفر طے کرنے پر ان کا مومی مسجمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی بھی زینت بنادیا گیا۔

مزید پڑھیں: مادام تساؤ میوزیم میں پریانکا چوپڑا کا مجسمہ

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کا مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رواں سال فروری میں سجادیا گیا تھا اور اب لندن کے میوزیم میں بھی ان کے مجسمے کی رونمائی کردی ہے۔

مادام تساؤ میوزیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک ٹویٹ میں پریانکا کے نئے مجسمے کی تصویر شیئر کی، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہو ہی نہیں رہا کہ یہ مجسمہ ہے۔

اس مجسمے کے لیے پریانکا کا ایک خاص لک کاپی کیا گیا، اداکارہ کے مجسمے کے لیے ان کا یہ انداز 2017 کے گولڈن گلوب ایوارڈز سے لیا گیا۔

خیال رہے کہ فروری میں نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں اپنے مجسمے کی رونمائی کے بعد پریانکا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ نیویارک کے بعد ان کے دیگر مجسمے آسٹریلیا، لندن اور ایشیا کے ایک مادام تساؤ میوزیم میں سجائے جائیں گے۔

پریانکا سے قبل رواں سال بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا مومی مجسمہ بھی لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا۔

View this post on Instagram

😝 @madametussauds

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

تبصرے (0) بند ہیں