'زندگی کھلی کتاب ہونے کی وجہ سے بریک اپ پر بہت تکلیف ہوئی'

کترینہ کیف — فوٹو بشکریہ کترینہ کیف انسٹاگرام پیج
کترینہ کیف — فوٹو بشکریہ کترینہ کیف انسٹاگرام پیج

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کچھ ماہ قبل یہ بات کہہ چکی ہیں کہ انہیں رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں بلکہ اس بریک اپ کے بعد وہ زیادہ مضبوط ہوئیں مگر اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ دور تھا۔

رنبیر کپور سے کترینہ کیف نے کیریئر کے ابتدائی دور میں محبت کی تھی اور دونوں کے درمیان کچھ سال تک تعلقات بھی رہے، تاہم کبھی بھی دونوں نے اس کا اعتراف نہیں کیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے کہا تھا ’میں رنبیر سے ہوئے اپنے بریک اپ کو کسی نعمت سے کم نہیں سمجھتی، کیوں کہ ایسا ہونے کے بعد ہی مجھے اپنی اہمیت اپنی سوچ اور اپنی خواہشات کا اندازہ ہوا‘۔

کترینہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے بریک اپ پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں۔

اب ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اس بریک اپ بات نہیں کرتی مگر میڈیا نے انہیں اس پر مجبور کیا۔

ان کا کہنا تھا 'جہاں تک میرے انداز کی بات ہے تو میں کبھی اپنے تعلق کے بارے میں بات نہیں کرتی، میں اس بارے میں بات اس لیے کی کیونکہ میڈیا کو اس میں دلچسپی تھی، میں ہر بار اپنی طرف آنے والی گولی سے نہیں بچ سکتی اور ایسا کرنا اچھا بھی نہیں لگتا، تو بہترین بات یہی ہے کہ جس حد تک کم ہوسکے اتنا شیئر کولوں اور میرا یہ بھی ماننا ہے کہ حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے، ہم (رنبیر اور کترینہ) اب بھی ایک دوسرے کے لیے احترام رکھتے ہیں اور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا'۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

ان کا کہنا تھا کہ ایک اسٹار ہونے کی وجہ سے انہیں اس پر بہت تکلیف ہوئی مگر اس وجہ سے انہیں بہتر فرد بننے میں بھی مدد ملی 'جب ہم دونوں الگ ہوئے، تو میری ایک بہن بھی اس طرح کی صورتحال سے گزر رہی تھی، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میری زندگی چونکہ دوسروں کے لیے کھلی کتاب ہے تو اس لیے میری انا کو زیادہ تکلیف ہوئی، ہم دونوں نے ایک جیسا درد محسوس کیا، مطالعے کے ذریعے میں نے سکون پایا، میرے دوست بھی بہت معاون ثابت ہوئے، مجھے زندگی کے اس باب پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں اس تجربے سے گزر کر پہلے سے زیادہ باشعور ہوگئی ہوں'۔

چند ماہ قبل ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے کہا تھا کہ گرچہ سلمان خان ان کے سب سے بہترین دوست ہیں، مگر بعض مرتبہ وہ کئی دنوں، ہفتوں اور یہاں تک کہ کئی ماہ تک بات بھی نہیں کرتے، تاہم پھر بھی وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں انہوں نے شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنائی تھی، تاہم ان کی خواہش مکمل نہ ہوسکی۔

کترینہ کیف نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتی تھی اور ان کی خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی۔

مستقبل میں محبت کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں جب بھی ضرورت ہوگی، انہیں محبت مل جائے گی۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

کترینہ کیف نے وضاحت کی کہ انہیں کہیں بھی، کبھی بھی، کسی سے بھی محبت ہوسکتی ہے اور اس کے لیے کوئی انتظار نہیں کرنا پڑتا۔

اداکارہ نے مثال دی کہ ہوسکتا ہے کہ کبھی کسی ایئرپورٹ پر ان کے ہاتھ سے کتاب گر جائے اور وہ اسے اٹھانے کے لیے نیچے جھکیں تو عین اس وقت کوئی شخص آکر انہیں کتاب اٹھانے میں مدد دے اور اسی لمحے ان دونوں کی نظریں ایک دوسرے سے ٹکرائیں اور پھر ان میں محبت ہوجائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Anjum KSA Jun 20, 2019 11:15am
Very indecent selection of pictures.