مئی میں ایک ہزار 323 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی

اپ ڈیٹ 21 جون 2019
ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 523 تک پہنچ گئی — فائل فوٹو/رائٹرز
ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 523 تک پہنچ گئی — فائل فوٹو/رائٹرز

اسلام آباد: سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) رواں برس مئی کے مہینے میں ایک ہزار 323 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کردیا۔

یہ تعداد گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد ایک ہزار 94 سے 21 فیصد زائد ہے۔

چنانچہ نئی کمپنیوں کے اندراج کے بعد ایس ای سی پی میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 523 تک پہنچ گئی۔

رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی کل تعداد میں 73 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لیمیٹڈ، 24 فیصد ایک رکنی جبکہ 3 فیصد غیر مندرج سرکاری کمپنیوں، غیر ملکی کمپنیوں اور محدود شراکت داری کے طور پر رجسٹرڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپریل میں ایک ہزار 4 سو 60 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

ان میں سے تقریباً 55 فیصد کمپنیاں ایک ہی دن میں رجسٹرڈ کی گئیں۔

اس میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی سیکٹر میں رجسٹرڈ ہوئی جن کی تعداد 199 ہے۔

اس کے بعد خدمات کے شعبے میں 162، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 153، تعمیراتی شعبے میں 136، سیاحت میں 74، خوراک و مشربات میں 59، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 56، ریئل اسٹیٹ میں 55، تعلیم میں 41، مارکیٹنگ، اشتہارات اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 40، 40 اور انجینئرنگ میں 29 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فروری میں ایک ہزار 290 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے میں 67 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

جن ممالک کے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ان میں بحرین، چلی، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، لبنان، کویت، عراق، جاپان، اردن، جنوبی کوریا، نائیجیریا، ناروے، فلپائن، سعودی عرب، اسپین، سری لنکا، ترکی، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔


یہ خبر 21 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں