فٹنس کے گر سکھاتی لولی وڈ اداکارائیں

اپ ڈیٹ 22 جون 2019
ماضی میں پاکستانی گانوں میں دکھایا جانے والا ڈانس ایکسر سائیز سے کم نہیں—اسکرین شاٹ
ماضی میں پاکستانی گانوں میں دکھایا جانے والا ڈانس ایکسر سائیز سے کم نہیں—اسکرین شاٹ

اس میں کوئی شک نہیں کہ اب دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لوگ اور خاص طور پر نوجوان نسل اپنی فٹنس پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

فٹنس کے لیے پاکستانی مرد و خواتین، یوگا، ایکسرسائیز اور ورزش سمیت دیگر طریقے بھی استعمال کرتے ہیں اور بعض مرتبہ وہ خود کو فٹ رکھنے میں ناکام بھی ہوجاتے ہیں۔

یا پھر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کے دوران ایکسر سائیز ار ورزش کرکے کچھ لوگ بوریت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

لیکن شاید ایسے لوگ پاکستان کی ماضی کی مقبول فلموں کے گیتوں اور اس میں کی گئی کوریوگرافی سے ناواقف ہیں۔

یقین جانیں اگر ماضی میں پاکستانی فلموں میں شامل کیے جانے والے گیتوں کے ڈانس اسٹائل کو اختیار کیا جائے تو فٹنس کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوسکتا ہے۔

اگر کسی کو یقین نہیں آ رہا تو وہ درج ذیل چند مثالیں دیکھ کر اندازہ لگائے کہ پاکستانی فلمی صنعت کو لوگوں کی صحت کا کتنا خیال ہے؟

لولی وڈ فٹنس اسٹائل کی چند مثالیں

اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں پاکستانی گانوں میں کیا جانا والا ڈانس کسی فٹنس ورزش اور ایکسر سائیز سے کسی طرح بھی کم نہیں تھا۔

گردن کو تیزی سے گول گھمانا

1987 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر میں اداکارہ انجمن کی جانب سے فلم کے مقبول گیت ’بریک ڈانس بھابھی بریک ڈانس‘ میں کیے جانے والے ڈانس سے بھی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے، جس میں وہ تیزی سے گردن کو گول گول گھمانے کے بعد شریک ڈانسرز کے ساتھ فٹنس کے لیے مفید ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ٹائیگر فلم کے اسی گانے میں انجمن کے ساتھ ڈانس کرنےو الے ان نوجوانوں کا اسٹائل ظاہر کر رہا ہے کہ مردوں کو ورزش اور ایکسرسائیز کے لیے مخصوص قسم کا لباس پہننے کی بھی ضرورت نہیں۔

بھرپور توانائی کے ساتھ ورزش

فلم ہمایوں گجر میں اداکارہ ثنا کی جانب سے ’پیندے اے برسات‘ گانے میں بھرپور توانائی کے ساتھ کی گئی یہ ورزش بھی یقینا فٹنس کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

پش اپس کرنا

فلم دادا بدمعاش کے گانے ’ساون دا مہینا‘ میں اداکارہ میرا کی جانب سے کیے گئے پش اپس بھی بہترین طریقہ ہیں۔

مضبوط جسم کے لیے ایکسر سائیز

فلم بدمعاش گجر میں اداکارہ نرگس کی جانب سے گانے ’اکھ تیری میری سجنا لڑی لڑی‘ میں فرش پر کی جانے والی ایکسرسائیز بانہوں کو مضبوط بنانے میں اہم مددگار ہوسکتی ہے۔

وزن کو کم کرنے کے لیے بہترین طریقہ

اداکارہ میرا کی جانب سے گانے ’ساون دا مہینا‘ میں رولر کی طرح زمین پر لیٹنے کا طریقہ اپنانے سے وزن میں کمی ہوسکتی ہے۔

ٹانگوں کے لیے بہترین ورزش

فلم بابو خان کے گانے ’کرتی اے گلی گلی‘ میں اداکارہ نرگس کا یہ اسٹائل ٹانگوں کی ورزش کے لیے بہترین نمونہ ہے۔

اسی انداز سے دوسرے حصے کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

درخت کے ساتھ ورزش

اداکارہ صائمہ کی جانب سے فلم ’کالو شاہ پریا‘ کےگانے ’دل پیار کرنوں کردا‘ میں درخت پر کیے گئے ڈانس کے طریقے کو اپنا کر بہترین ورزش کی جا سکتی ہے، جو وزن کم کرنے سمیت توند کو باہر نکلنے سے روکنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔

زمین پر اچھل کود

اداکارہ نرگس کی جانب سے ’اکھ تیری میری سجنا لڑی لڑی‘ کی طرح زمین پر اچھل کود بھی کی جا سکتی ہے کیوں کہ اچھل کود کو ایک بہترین ورزش سمجھا جاتا ہے۔

ورزش کے دوران جسم کی بو سونگھنا

اداکار احسن خان اور نمرا کی فلم نکاح کے اس گانے کے اسٹائل کو اپناتے ہوئے آپ نہ صرف ایکسر سائیز کر سکتے ہیں بلکہ دوران ورزش جسم میں پسینے کو بو بھی احسن خان کی طرح چیک کر سکتے ہیں۔

بہترین فٹنس کا طریقہ

اداکارہ صائمہ اور نرگس کی جانب سے گانے ’کرتی اے گلی گلی‘ میں کیے گئے ڈانس کے طریقے کو اپنا کر بہتر انداز میں فٹ رہا جا سکتا ہے۔

اگر ان دونوں اداکاراؤں کی طرح صرف تین بار بھی اس عمل کو دہرایا جائے گا تو نتائج بہتر نکلنے کی امید ہے۔


انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں