مہوش حیات کے آئٹم سانگ پر تنقید کرنے والوں کو خالد عثمان کا کرارا جواب

مہوش حیات کا گانا ایک دن قبل ہی ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر
مہوش حیات کا گانا ایک دن قبل ہی ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ/ ٹوئٹر

اداکارہ مہوش حیات کو رواں برس مارچ میں بھی اس وقت آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب انہیں صدر مملکت کی جانب سے فلمی دنیا میں اچھی پرفارمنس دکھانے پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مہوش حیات پر صدارتی ایوارڈ کے وقت ہونے والی تنقید پر بھی اداکارہ خالد عثمان بٹ نے ان کا ساتھ دیا تھا اور اداکارہ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا۔

خالد عثمان بٹ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو خواتین کے ساتھ صنفی تفریق یا انہیں فضول تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں۔

خالد عثمان بٹ نے حال ہی میں ٹوئٹر پر ان افراد کو کرارا جواب دیا جنہوں نے اداکارہ مہوش حیات کو آنے والی فلم ’باجی‘ میں آئٹم سانگ گانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

خالد عثمان بٹ نے مہوش حیات کو آئٹم سانگ پر تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کے ٹوئیٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا کے انتہائی بااثر شخص د کی جانب سے مہوش حیات کے خلاف صرف اس لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے، کیوں کہ اداکارہ نے آئٹم سانگ میں پرفارنس کی۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کیسے ملا؟ سوال پوچھنے پر اداکارہ کا کرارا جواب

اداکار نے لکھا کہ سوشل میڈیا ٓصارفین نے مہوش حیات پر تنقید کرتے ہوئے بیچ میں مذہب کو لانا ضروری سمجھا۔

خالد عثمان بٹ نے مہوش حیات کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے والے افراد کو ہدایت کی کہ ’پہلے وہ اپنی زبان صاف کریں، اس کے بعد دوسروں کو دین کا درس دیں‘۔

اداکار کی جانب سے مہوش حیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو کرارا جواب دیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ٹوئیٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کردیے، تاہم خالد عثمان بٹ نے ان کی جانب سےاستعمال کی گئی نامناسب زبان کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔

جسٹ حارث اور شیخو سیز نامی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مہوش حیات کے گذشتہ روز ریلیز ہونے والے آئٹم گانے ’گڑیا گینگسٹر‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس میں اداکارہ کی پرفارنس کو فحاشی سے منسلک کیا۔

دونوں صارفین نے اداکارہ کے خلاف نامناسب زبان بھی استعمال کی اور انہیں صدارتی ایوارڈ دیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کا نیا آئٹم سانگ 'گینگسٹر گڑیا'

جسٹ حارث نامی صارف نے اداکارہ کو آئٹم سانگ میں پرفارمنس کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئیٹ میں انہیں ٹیگ بھی کیا۔

خالد عثمان بٹ نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں وضاحت کی کہ ہر کسی اظہار کی آزادی حاصل ہے اور وہ ایک عام شہری ہونے کے باعث کوئی بھی رائے رکھ سکتا ہے، تاہم یہ عمل غلط ہے کہ کسی کو ٹیگ کرکے ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی جائے۔

مہوش حیات کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
مہوش حیات کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ مہوش حیات کا گانا ’گڑیا گینگسٹر‘ کو گذشتہ روز ریلیز کیا گیا تھا۔

اداکارہ کا یہ گانا آنے والی فلم ’باجی‘ میں شامل ہے، جس میں میرا، خالد عثمان بٹ اور آمنہ الیاس نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

’باجی‘ کو رواں برس 28 جون تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

aamir Jun 21, 2019 09:31pm
super