ہواوے کی نووا سیریز کے 3 نئے فونز متعارف

21 جون 2019
نووا 5 — فوٹو بشکریہ ہواوے
نووا 5 — فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کو اس وقت امریکی پابندیوں کا سامنا ہے اور اس کی ڈیوائسز کی فروخت میں نمایاں کمی آنے کا بھی امکان ہے مگر اس کمپنی نے ہمت نہیں ہاری اور مزید 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

ہواوے نووا 5، نووا 5 پرو اور نووا 5 آئی چین میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے گئے۔

یہ فونز ایسے صارفین کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں جو کسی نئے فلیگ شپ فون کے لیے ایک ہزار ڈالرز (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

نووا 5

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ ہواوے کا پہلا فون ہے جس میں کمپنی نے اپنا نیا ایٹ کور کیرین 810 پراسیسر استعمال کیا ہے۔

اس فون میں 6.39 انچ کا او ایل ای ڈی واٹر ڈراپ نوج ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

اس کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو کہ 48 میگا پکسل مین سنسر، 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سنسر، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو سنسر پر مشتمل ہے، اسی طرح 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ ہواوے سپرچارج ٹیکنالوجی سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر دیا گیا ہے ، کمپنی کی ایس ڈی ایسوسی ایشن کی رکنیت کے حوالے سے غیریقینی کے باوجود مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی موجود ہے۔

یہ فون رواں ماہ کے آخر تک چین میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 2 ہزار 8 سو یوآن (64 ہزار پاکستانی روپے کے لگ بھگ) رکھی گئی ہے۔

نووا 5 پرو

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ تینوں فونز میں سب سے بہتر ہے جس میں 6.39 انچ او ایل ای ڈی واٹر ڈراپ ؛ ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس فون میں کمپنی کا فلیگ شپ کیرین 980 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ کمپنی نے 40 واٹ ہواوے سپرچارج ٹیکنالوجی سپورٹ دی ہے۔

جہاں تک فرنٹ اور بیک کیمروں کی بات ہے تو وہ نووا 5 جیسے ہی ہیں یعنی بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا۔

اس فون کے 8 جی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 3 ہزار یوآن (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 3 ہزار 400 یوآن (77 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

نووا 5 آئی

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ اس سیریز کا سستا اور کم طاقتور فون ہے جس میں کیرین 710 پراسیسر دیا گیا ہے مگر یہ دونوں فونز سے اس لحاظ سے مختلف ہے کہ اس میں نوچ کی جگہ ہول پنچ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اسی طرح 6.39 انچ ڈسپلے میں او ایل ای ڈی کی بجائے ایل سی ڈی اسکرین دی گئی ہے جبکہ بیک پر دونوں فونز کی طرح 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے مگر پکسلز کے لحاظ سے کمتر ہیں، جن میں 24 میگا پکسل کیمرا، 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو لینس دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

اس میں سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج یا 8 جی بی ریم اور 128 اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس کی قیمت 2 ہزار یوآن (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں