کوہستان میں مسافر جیپ دریا میں گر گئی، 14 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 24 جون 2019
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں
— فائل فوٹو/ رائٹرز
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں — فائل فوٹو/ رائٹرز

کوہستان میں مسافر جیپ دریا میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ جیپ سیر غازی آباد سے غدر کے علاقے کی جانب رواں دواں تھی لیکن راستہ خراب ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت جیپ میں 21 افراد سوار تھے جو کولائی پلس کوہستان کے علاقے میں شلکن آباد کے قریب دریائے سندھ میں جا گری۔

مزید پڑھیں: وادی نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے سے 3 بچے جاں بحق

ایس ایچ او نے بتایا کہ 9 افراد نے گاڑی سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہ دریائے سندھ میں گر رہی تھی اور وہ معمولی زخمی ہوئے جبکہ 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت دریا میں گرنے والے 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے 9 افراد میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس افسر نے کہا کہ دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی لاشیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں جائے حادثہ پر اتنظامیہ کے عہدیدار بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد:جیپ گہری کھائی میں گرنے سے نومولود سمیت 5 افراد جاں بحق

گذشتہ برس نومبر میں آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں جیپ کھائی میں گرنے سے اسکول جانے والے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل فروری 2018 مظفر آباد کے قریب ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں ایک نومولود سمیت 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں