شام میں پاکستانی قونصلر کا ناروا سلوک، ڈرائیور کی خودکشی کی کوشش

اپ ڈیٹ 23 جون 2019
ترجمان درفتر خارجہ کے مطابق ڈرائیور محمد اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات موصول 
 ہوگئیں — فائل فوٹو/ڈان
ترجمان درفتر خارجہ کے مطابق ڈرائیور محمد اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات موصول ہوگئیں — فائل فوٹو/ڈان

شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم پاکستانی قونصل خانے کے ایک ڈرائیور نے ایک سفارت کار کے ساتھ مبینہ طور پر مالی امور سے متعلق تنازع پر خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے بچالیا گیا۔

ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کو دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کے ڈرائیور محمد اقبال کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد اقبال کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی حالت اب بہتر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ مزید تفصیلات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک پاکستانی قیدی قانونی مدد سے محروم

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والے ڈرائیور محمد اقبال کا کہنا تھا کہ اس نے قونصلر مطیع الرحمٰن باجوہ کے پاس اپنی کچھ رقم بطور امانت رکھوائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو قونصلر نے کسی بھی رقم کے بطور امانت رکھے جانے سے انکار کیا۔

مذکورہ ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی نہ ملنے کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کی۔

تبصرے (0) بند ہیں