پیرس ایئر شو میں جے ایف-17 مرکز نگاہ بن گیا

اپ ڈیٹ 24 جون 2019
تعطیل کے باعث ایئر شو میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے —تصویر: اے پی پی
تعطیل کے باعث ایئر شو میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے —تصویر: اے پی پی

اسلام آباد: لڑاکا طیاروں کے فضائی نظاروں کے شوقین کے جمِ غفیر نے پیرس ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کا شاندار فضائی نظارہ ملاحظہ کیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے شہر پیرس کے علاقے بورجے میں منعقدہ ایئرشو کو عام عوام کے لیے کھولا گیا تھا جہاں ہفتہ وار تعطیل کے سبب ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد پر جوش شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

جہاں دیگر دفاعی ساز وسامان اور طیاروں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور شو کے دوران سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

مزید پڑھیں: جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 : دونوں میں کیا فرق ہے؟

اس موقع پر پاک فضائیہ کے عہدیدار نے لڑاکا طیارے کی آپریشنل قابلیت اور جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔

ایئر شو میں شائقین پاکستان کے فخر کو جوش و خروش سے دیکھنے کے منتظر تھے اور انہوں نے پاک فضائیہ کے وفد کے ہمراہ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

نمائش کے دوران پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ طیارے نے الودعی ہوائی کرتب بھی پیش کیے۔

یوں جب طیارہ پیرس کی فضاؤں میں بلند ہوا تو بے تابی سے منتظر مجمے کا جوش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جے ایف 17: پاکستانی دفاعی برآمدات کے لیے نئی امید

جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے فضائی مناظر سے نہ صرف تماشائی پوری طرح محظوظ ہوئے بلکہ جب طیارہ فضائی اڈے پر اترا تو بھرپور تالیوں میں اسے سراہا گیا۔

دنیا کے سب سے بڑے فضائی شو میں پاک فضائیہ کے وفد کی شرکت اپنی قابلیت کے اظہار کے لیے بہترین موقع ثابت ہوئی۔

علاوہ ازیں ممکنہ خریداروں کو بھی بین الاقوامی منڈی میں جے ایف 17-تھنڈر کی صلاحیت کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔


یہ خبر 24 جون 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Malik Jun 24, 2019 02:32pm
ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی پاکستان کو اشد ضرورت ھے ۔ Keep it up Pakistan , Well Done