'بانڈ 25' کے سیٹ پر خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمرا برآمد

اس موقع پر ہولی وڈ کی کامیاب فلم کی شوٹنگ جاری تھی —فوٹو/اسکرین شاٹ
اس موقع پر ہولی وڈ کی کامیاب فلم کی شوٹنگ جاری تھی —فوٹو/اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کی ایکشن فلم 'بانڈ 25' طویل عرصے سے خبروں میں ہے اور اب جس اسٹوڈیو میں اس فلم کی شوٹنگ جاری تھی وہاں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ برطانیہ کے پائن وڈ اسٹوڈیوز میں جاری تھی کہ اس موقع پر کے واش روم میں خفیہ کیمرا لگا ہوا پایا گیا۔

جس کے بعد پولیس نے فلم سیٹ سے 49 سالہ شخص کو گرفتار کیا جو یہاں ملازمت کرتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس معاملے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ 49 سالہ شخص کو فی الحال جیل میں رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ایجنٹ کون بنے گا؟

یاد رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے خواتین اپنی اپنی کہانیوں کے ساتھ سامنے آرہی ہیں۔

اس سلسلے میں اس قسم کے واقعات پر بھی سخت اقدام لینے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ فلم 'بانڈ 25' جیمز بانڈ سیریز کی 25ویں فلم ہے۔

اس فلم میں ڈینیئل کریگ بانڈ کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور رپورٹس کے مطابق وہ اپنے کیریئر میں آخری مرتبہ بانڈ بننے جارہے ہیں۔

فلم 'بانڈ 25' اگلے سال ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایات کیری جوجی دے رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں