’اداکارہ ہوں، قطب مینار نہیں کہ ہر کوئی تصاویر کھینچتا رہے‘

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2019
بعض مرتبہ حقیقی زندگی میں بھی فلمی بن جاتی ہوں، اداکارہ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
بعض مرتبہ حقیقی زندگی میں بھی فلمی بن جاتی ہوں، اداکارہ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا شمار بے باک اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ایسے موضوعات پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، جن پر عام اداکارائیں بات کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیتی ہیں۔

ماضی میں تاپسی پنو ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں کیریئر کی ابتداء میں یہ تک کہا گیا کہ وہ نہ تو خوبصورت ہے، اور نہ ہی دلفریب ہے، جب کہ اس کا بیک گراؤنڈ بھی مارکیٹ کے حساب سے اہم نہیں۔

تاپسی پنو نے کہا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ وہ خوبصورت اور دلفریب نہیں اور نہ ہی وہ اداکاری کرسکتی ہیں، اس لیے انہیں اداکاری کے لیے اتنا حساس نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بتایا گیا کہ وہ فلاں یا فلاں کی بیٹی نہیں، ان کے نام کے ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام نہیں جڑا، اس لیے انہیں بولی وڈ میں کام نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کہا گیا ’تم نہ تو خوبصورت ہو اور نہ ہی دلفریب‘ تاپسی پنو

علاوہ ازیں وہ بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور خود بولی وڈ میں اداکاراؤں کے مقابلے اداکاراؤں کو زیادہ ترجیح دیے جانے پر بھی کھل کر بات کرتی رہتی ہیں۔

کبھی کبھی خود بھی اپنے رویے پر حیران ہوجاتی ہوں، تاپسی پنو—فوٹو: انسٹاگرام
کبھی کبھی خود بھی اپنے رویے پر حیران ہوجاتی ہوں، تاپسی پنو—فوٹو: انسٹاگرام

اپنے بے باک انداز کو تسلیم کرتے ہوئے تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ ہر معاملے پر کھل کر بات کرنے اور بعض مرتبہ حقیقی زندگی میں بھی فلمی دنیا کی طرح لوگوں سے رویہ اختیار کرنے پر کبھی کبھی انہیں خود پر حیرانگی ہوتی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق تاپسی پنو نے اعتراف کیا کہ بعض مرتبہ حقیقی زندگی میں فلمی انداز اپنانے پر انہیں خود بھی اپنے اوپر حیرت ہوتی ہے اور وہ سوچتی ہیں کہ شاید ان کے وجود میں کوئی اور آ چکا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض مرتبہ وہ اپنے کچھ فلمی کرداروں کی مداح ہو جاتی ہیں اور حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے وہ فلموں میں کرتی ہیں۔

عام شخصیت ہوں لیکن ہر وقت تصاویر کھینچنے کا کسی کو حق نہیں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
عام شخصیت ہوں لیکن ہر وقت تصاویر کھینچنے کا کسی کو حق نہیں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ اپنی بہن کے ساتھ گھومنے کے لیے باہر جا رہی تھیں کہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار شخص نے انہیں دیکھ کر اپنا موبائل فون نکال کر ان کی تصویر کھینچنا شروع کی تو انہیں غصہ آگیا۔

مزید پڑھیں: تاپسی پنو، ’بولی وڈ کی سب سے بدصورت اداکارہ‘

تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ مرد مداح کی جانب سے موبائل کے ذریعے تصویر کھینچے جانے پر وہ غصے میں آگئیں اور انہوں نے ایسی حرکت کرنے والے شخص کو انتہائی غصے میں کہا کہ ’وہ اپنی فون بند کرکے جیب میں رکھیں، ورنہ وہ اسے توڑ دیں گی‘۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ تصویر کھینچنے والے شخص کو ایسی دھمکی دینے کے بعد انہیں بھی اپنے رویے پر حیرت ہوئی اور انہوں نے سوچا کہ دھمکی دینے والی خاتون وہ نہیں ہیں۔

قطب مینار نہیں کہ جب کوئی چاہے تصویر کھینچے، تاپسی پنو—فوٹو: انسٹاگرام
قطب مینار نہیں کہ جب کوئی چاہے تصویر کھینچے، تاپسی پنو—فوٹو: انسٹاگرام

تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس شخص کا رویہ انتہائی غلط نہیں تھا، تاہم انہیں یہ عمل مناسب نہیں لگا۔

اداکارہ کے مطابق اگرچہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور ان کی حیثیت ایک عوامی شخصیت جیسی ہے، تاہم وہ قطب مینار نہیں ہے کہ ہر کوئی آکر ان کی تصاویر کھینچے۔

یہ بھی پڑھیں: تاپسی پنو نے ’پنک‘ جیسی فلم کے بعد ’جڑواں 2‘ کیوں کی؟

اداکارہ نے تصاویر کھینچنے کی کوشش کرنے والے شخص کو دی جانے والی دھمکی کے رویے سے متعلق مطابق بتایا کہ وہ ان کے فلمی کردار ’رومی‘ جیسا رویہ تھا۔

خیال رہے کہ تاپسی پنو نے گذشتہ برس ریلیز ہونے والی رومانٹک فلم ’من مرضیاں‘ میں بے باک لڑکی’رومی‘ کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں ان کے ساتھ ابھیشک بچن دکھائی دیے تھے۔

تاپسی پنو کو بولی وڈ کی بے باک اداکارہ بھی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
تاپسی پنو کو بولی وڈ کی بے باک اداکارہ بھی سمجھا جاتا ہے—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

تبصرے (0) بند ہیں