پیپسی بیٹل آف دی بینڈز: چوتھا سیزن پہلے سے زیادہ بڑا اور بہتر

اس سیزن کو 29 جولائی کو لانچ کیا جائے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اس سیزن کو 29 جولائی کو لانچ کیا جائے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کا میوزیکل شو 'پیپسی بیٹل آف دی بینڈز' اپنے چوتھے سیزن کے ساتھ واپسی کررہا ہے جو پہلے سے زیادہ گرینڈ ہونے جارہا ہے۔

اس نئے سیزن کا پہلا ٹیزر سامنے آگیا، جو بچھلے سیزنز سے کافی تبدیل نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’بیان‘ پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا فاتح

اس بار شو کے انداز کو تبدیل کیا گیا ہے، اس سے قبل سامنے آئے تین سیزنز میں ججز حصہ لینے والے بینڈز کو موقع دیتے تھے کہ وہ اپنے خود کے بنائے گانوں پر پرفارم کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے گانوں پر بھی پرفارم کرسکتا ہے۔

View this post on Instagram

Who's ready for another round of #pepsibattleofthebands?

A post shared by IMAGES (@dawn_images) on

جبکہ اس بار شو میں حصہ لینے والے تمام بینڈز زیادہ سے زیادہ اپنے گانے سامنے لائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل میشا شفیع، فواد خان اور اسٹرنگز جیسے نامور فنکار اس سیزن کے ججز بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا فاتح ’کشمیر‘

اور اس بار بھی یہی تینوں بینڈز دوبارہ شو میں بطور ججز نظر آئیں گے۔

پیپسی بیٹل آف دی بینڈز کا چوتھا سیزن رواں سال 29 جولائی کو لانچ ہوگا۔

خیال رہے کہ پیپسی بیٹل آف دی بینڈز سیزن 3 کو بیان نامی بینڈ نے جیتا تھا، جبکہ کشمیر بینڈ سیزن 2 کا فاتح تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں