بیوٹی سیلون ایڈز اور ہیپاٹائٹس پھیلانے کا سبب بننے لگے

اپ ڈیٹ 25 جون 2019

ای میل

پنجاب میں بیوٹی سیلون ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگے ہیں جن کے باعث تین ہزار سے زائد مریض اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔

متاثر ہونے والے شہروں میں لاہور،گجرات،ڈی جی خان،فیصل آباد،کوٹ عمرانہ، چنیوٹ اور دیگر شہروں کے افراد شامل ہیں۔

ایڈز کنٹرول پروگرام کے سیکڑٹری کے مطابق بیوٹی سیلونز میں بار بار استعمال ہونے والے اوزار سے یہ بیماری بڑھتی جا رہی ہے اس لیے بیماری کو روکنےکے لیے انتظامیہ نے بیوٹی سیلونز کو رجسٹرڈ کرنےکا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب سیلون مالکان نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صفائی کا نظام مزید بہتر بنائیں گے ۔۔

انتظامیہ کے مطابق بیوٹی سیلونز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ تیس جون ہے اور یکم جولائی سے رجسٹریشن نہ کروانے والے بیوٹی سیلونز کے خلاف کریک ڈاون شروع ہو جاۓ گا۔