• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

'باجی' میں میرا اور عثمان کی رومانوی کہانی 'ایک تو'

شائع June 25, 2019
فلم 28 جون کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 28 جون کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'باجی' میں لولی وڈ اداکارہ میرا مرکزی کردار نبھارہی ہیں، جو اپنے ٹیلنٹ سے سب کا دل جیتنے کو تیار ہیں،

جہاں وہ فلم میں ایک ایسی سپراسٹار کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی جن کو اپنی کامیابی کے دور کے اختتام کا ڈر ہے وہیں وہ رومانوی انداز میں بھی کسی سے کم نظر نہیں آرہی۔

مزید پڑھیں: 'باجی' میرا کے عروج اور زوال کی کہانی

اس فلم کا ایک نیا رومانوی گانا 'ایک تو' بھی ریلیز کردیا گیا، جس میں میرا اور فلم کے دوسرے مرکزی اداکار عثمان خالد بٹ رومانس کرتے نظر آئے۔

'ایک تو' نامی اس گانے کی گلوکاری زیب بنگش نے کی ہے، جبکہ اس گانے کی ویڈیو بھی نہایت متاثر کن نظر آئی۔

فلم میں میرا نے شمیرا نام کی ہیروئن کا کردار نبھایا، جبکہ عثمان خالد بٹ ایک فلم ساز بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’محبت کرسکتی ہو، نفرت کرسکتی ہو، لیکن میری جگہ نہیں لے سکتی‘

گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کی گئی۔

خوبصورت ویڈیو، رومانوی گانا اور ہیرو ہیروئن کے اس دلکش انداز کو دیکھ کر ہماری طرح آپ کو بھی بولی وڈ کی کامیاب رومانوی جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی یاد آجائے گی۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس اور میرا کی ‘باجی’

فلم میں میرا اور عثمان خالد بٹ کے ساتھ ساتھ محسن عباس حیدر، آمنہ الیاس اور علی کاظمی بھی مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

فلم 'باجی' رواں ماہ 28 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024