احد رضا میر عالمی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

اداکارہ کو ہیملٹ کا کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: فیس بک
اداکارہ کو ہیملٹ کا کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: فیس بک

پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا میرامریکی تنظیم بیٹی مچل کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

احد رضا میر کو برطانیہ میں پیش کیے جانے والے تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے پراس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

یہ ایوارڈ ہر سال بہترین اسٹیج اور تھیٹر ڈراموں کے اداکاروں، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور دیگر شعبہ جات کو دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ امریکا کی معروف ڈرامہ نگار، اداکارہ اور ہدایت کارہ بیٹی میچل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جنہوں نے 1936 سے لے کر مرتے دم تک فنون لطیفہ میں خدمات سر انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد

احد رضا میر کو اس تنظیم کی جانب سے بہترین پرفارمنس دینے والے اداکاروں کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا، ان سمیت اس کیٹیگری میں مجموعی طور پر 5 اداکار نامزد ہوئے تھے۔

نامزد ہونے والے اداکاروں کو گذشتہ روز 24 جون کو ایوارڈ دیے گئے اور بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ پاکستانی اداکار جیتنے میں کامیاب گئے۔

خیال رہے کہ ’ہیملٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ تھیٹر ڈرامے کو رواں برس 20 مارچ سے 13 اپریل تک برطانیہ میں نشر کیا گیا تھا۔

احد رضا میر نے اس ڈرامے میں ’ہیملیٹ‘ کا کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ انگریزی ادب کے بادشاہ ولیم شیکسپیئر کا لکھا ہوا تھا، جس کی ڈرامائی تشکیل اینا کیومر نے دی تھیں۔

ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ کی ہدایات کریگ ہال نے دی تھیں۔

’ہیملیٹ‘ میں اداکاری کے حوالے سے احد رضا میر نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ ڈرامہ ان کی والدہ نے بھی دیکھا تھا اور انہوں نے اداکار کو بتایا تھا کہ وہ اداکاری کے وقت انہیں پہچان ہی نہیں پائی تھیں۔

اداکار کے مطابق والدہ کی جانب سے اداکاری کی تعریف کیے جانے کے بعد انہیں یقین ہوا کہ انہوں نے ڈرامے میں اچھی اداکاری کی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں