گلوکارہ اپنے وکلاء سمیت عدالت میں پیش ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ اپنے وکلاء سمیت عدالت میں پیش ہوئیں—فوٹو: اے ایف پی

معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی پر امریکی عدالت میں برہنہ ڈانس کلب کی 2 خواتین ویٹرس پر تشدد کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

گریمی اور بی ای ٹی ایوارڈ یافتہ 26 سالہ گلوکارہ و ریپر کارڈی بی پر ڈانس کلب کی 2 خواتین ویٹرس بہنوں پر تشدد کرنے اور انہیں ہراساں کرنے سمیت مجموعی طور پر 12 الزامات ہیں۔

کارڈی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس نیویارک کے پوش علاقے میں واقع ایک اسٹرپ ڈانس کلب میں پرفارمنس کے بعد وہاں مہمانوں کو شراب پیش کرنے والی 2 خواتین ویٹرس بہنوں پر تشدد کیا۔

ریپر و گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف خود ان ویٹرس بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہوں نے کرائے کے 2 افراد سے بھی ان پر تشدد کروایا۔

کارڈی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈانس کلب کی 23 اور 24 سالہ بہنوں کو گزشتہ برس اس وقت ستمبر میں تشدد کا نشانہ بنایا جب انہوں نے وہاں پرفارمنس کی تھی اور انہیں ان بہنوں کے کردار پر شبہ ہوا۔

کارڈی بی نے جن دو ویٹرس بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان میں سے 23 سالہ ویٹر پر گلوکارہ نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ ویٹر نے ان کے شوہر سے جسمانی تعلقات استوار کیے۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کارڈی بی کا دعویٰ تھا کہ اسی ڈانس کلب میں پرفارمنس کے بعد خاتون ویٹر نے ان کے شوہر کے ساتھ جسمانی طور پر وقت گزارا۔

کارڈی بی نے ڈانس کلب کی دونوں بہنوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ کلب میں مہمانوں کو شراب نوشی کرانے میں مصروف تھیں اور مبینہ طور پر گلوکارہ نے ان پر شراب کے گلاس اور بوتلیں بھی پھینکیں۔

اسی کیس کے سلسلے میں گلوکارہ کارڈی بی گزشتہ برس اکتوبر میں پولیس کے سامنے پیش ہوئی تھیں اور بعد ازاں متاثرہ ویٹرس بہنوں نے ان پر مقدمہ دائر کردیا۔

اسی کیس میں ویٹرس بہنوں نے گلوکارہ کو عدالت سے باہر ڈیل کرنے کی پیش کش بھی کی تھی اور پیسوں کے عوض مقدمہ واپس لینے کا بھی کہا تھا، مگر گلوکارہ نے ان کی پیش کش مسترد کردی تھی۔

اسی کیس کی 25 جون کو ہونے والی سماعت میں کارڈی بی اپنے وکلاء سمیت نیویارک کی عدالت میں پہنچیں، جہاں ان پر تشدد اور ہراساں کرنے کے الزامات سمیت مجموعی طور پر 12 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی جانی تھی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر گلوکارہ مطمئن دکھائی دیں—فوٹو: اے ایف پی
عدالت میں پیشی کے موقع پر گلوکارہ مطمئن دکھائی دیں—فوٹو: اے ایف پی

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق کارڈی بی پر تشدد اور خواتین کو ہراساں کرنے سمیت 12 الزامات کے تحت فرد جرم سنائے جانے کی مختصر سماعت ہوئی، جس میں گلوکارہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔

عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد مقدمے کی آئندہ سماعت رواں برس ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا، جس میں گلوکارہ کو پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔

اب اسی کیس کی سماعت رواں برس ستمبر میں ہوگی اور کارڈی بی کے وکلاء کو امید ہے کہ ان کی مؤکل مقدمہ جیتنے میں کامیاب جائے گی۔

گلوکارہ نے ویٹرس پر شوہر کے ساتھ جسمانی تعلقات استوار کرنے کا الزام لگایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکارہ نے ویٹرس پر شوہر کے ساتھ جسمانی تعلقات استوار کرنے کا الزام لگایا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ کارڈی بی نے ابتدائی طورپر سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئے جس کے بعد انہوں نے 2015 میں گلوکاری کا آغاز کیا۔

گزشتہ 4 سال میں کارڈی بی کا نام امریکا کی معروف گلوکاراؤں کی فہرست میں شمار کیا جانے لگا ہے اور وہ دنیا کے معروف ترین ریپر اور گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔

کارڈی بی نے موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ گریمی سمیت بل بورڈز اور دیگر ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

کارڈی بی نے 2017 میں ریپر اور گلوکار کیاری سیفس سے شادی کی اور انہیں ایک بچہ بھی ہے۔

کارڈی بی کا شمار ہپ ہاپ کی معروف ترین ریپرز میں ہوتا ہے۔

کارڈی بی کو اپنے اچھوتے لباس اور انداز کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
کارڈی بی کو اپنے اچھوتے لباس اور انداز کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں