پشاور ہائیکورٹ: اسلامیات کی کتاب میں قرآنی آیت کا ترجمہ درست کرنے کا حکم

اپ ڈیٹ 27 جون 2019
دالت نے اس معاملے پر 10 جولائی کو وفاقی سیکریٹری تعلیم کو بھی طلب کرلیا—فائل فوٹو: سوشل میڈیا
دالت نے اس معاملے پر 10 جولائی کو وفاقی سیکریٹری تعلیم کو بھی طلب کرلیا—فائل فوٹو: سوشل میڈیا

پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ پشاور کی نہم جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں قرآنی آیات کے ترجمے کو درست کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ میں نصاب کی اسلامیات کی کتاب میں قرآنی آیت کے ترجمے میں ’مال غنیمت‘ لے لفظ کو ’لُوٹ کر‘ لکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: یکساں نظامِ تعلیم کا معاملہ

سماعت کے دوران عدالتی حکم پر صوبائی سیکریٹری تعلیم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اس دوران جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ نئی نسل کو تباہ کر رہے ہیں، نئی نسل کے ذہنوں کو آپ آلودہ کر رہے ہیں، آپ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ کیوں نہ اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی نصاب کونسل کا پہلا اجلاس، حکومتِ سندھ کی عدم شرکت

اس موقع پر عدالت نے اس معاملے پر 10 جولائی کو وفاقی سیکریٹری تعلیم کو بھی طلب کرلیا۔

ساتھ ہی قرآنی آیات کا ترجمہ فوری طور پر درست کرنے کا حکم دیتے ہوئے مارکیٹ اور طلبا کے پاس پہلے سے موجود اسلامیات کی کتابیں واپس لینے کی بھی حکم دے دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں