تصویر میں چھپی خاتون تلاش کرسکتے ہیں؟

29 جون 2019
— فوٹو بشکریہ جورگ ڈسٹروالڈ
— فوٹو بشکریہ جورگ ڈسٹروالڈ

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک خاتون کہاں چھپی ہے۔

جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کوئی پہاڑی مقام ہے جس میں ایک خاتون موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔

اس خاتون نے کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپالیا ہے۔

تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔

اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خاتون کا دھڑ تو پہاڑی سے ملتی جلتی رنگت سے پینٹ کیا گیا ہے ۔

اس تصویر کو ایک جرمن آرٹسٹ جورگ ڈسٹروالڈ نے تیار کیا تھا۔

فوٹو بشکریہ جورگ ڈسٹروالڈ
فوٹو بشکریہ جورگ ڈسٹروالڈ

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں