کیا کی نئی گاڑی اسپورٹیج پاکستان میں متعارف

02 جولائ 2019
کیا اسپورٹیج — فوٹو بشکریہ کیا موٹرز
کیا اسپورٹیج — فوٹو بشکریہ کیا موٹرز

جنوبی کورین کمپنی کیا نے اپنی نئی گاڑی پاکستان میں متعارف کرادی ہے اور صارفین اسے بک کراسکتے ہیں۔

کیا اسپورٹیج نامی ایس یو وی 2 ورژن میں دستیاب ہوگی فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی) اور آل وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی)۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گاڑی کو پاکستان میں ہی اسمبل کیا گیا ہے جس میں 2.0 ایل گیسولین انجن دیا گیا ہے جو کہ 157 ہارس پاور کی طاقت رکھتا ہے۔

عام طور پر اس طرح کا انجن ٹویوٹا کرولا 2.0 ڈی میں نظر آتا ہے اور کئی برسوں بعد مقامی طور پر اسے کسی گاڑی میں شامل کیا گیا ہے۔

کیا کی ایس یو وی میں اسپورٹس میٹک 6 اسپیڈ ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں جو آٹو ٹرانسمیشن کے ساتھ مینوئل شفٹ موڈ کا آپشن بھی فراہم کرتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر بائی پراجیکشن ایل ای ڈی، ہیٹیڈ سائیڈ مررز، ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول، اینڈرائیڈ آٹو اینڈ ایپل کارپلے، اسمارٹ کی اینڈ پش اسٹارٹ، پارکنگ اسسٹ سنسرز، رین سنسرز، الیکٹرونک پارکنگ بریک، تھری ڈرائیو موڈ (نارمل، ایکو اور اسپورٹس) وغیرہ قابل ذکر فیچرز ہیں۔

اس کمپنی نے کراچی کے بن قاسم انڈسٹریل پارک میں پروڈکشن پلانٹ سے اس کی پروڈکشن شروع کی ہے۔

صارفین اب اس کی بکنگ کراسکتے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کا سلسلہ اگست سے شروع ہوگا۔

فوٹو بشکریہ کیا موٹرز
فوٹو بشکریہ کیا موٹرز

اس کا ایف ڈبلیو ڈی ماڈل 45 لاکھ 90 ہزار روپے میں ہوگا جبکہ اس کی بکنگ 15 لاکھ روپے سے شروع ہوگی، جبکہ اے ڈبلیو ڈی ماڈل 49 لاکھ 90 ہزار روپے میں فروخت ہوگا جبکہ اس کی بکنگ 17 لاکھ روپے سے شروع ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اس قیمت میں یہ دیگر کمپنیوں کی ایس یو ویز سے کافی سستی ہے جن میں ایسے ہی فیچرز دیئے جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر ٹویوٹا فورچنرز 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 79 لاکھ روپے ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں