امریکا کے 243 ویں یوم آزادی پر شاندار جشن

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2019

ریاستہائے متحدہ امریکا میں رواں سال 4 جولائی کو آزادی کی 243ویں سالگرہ کا شاندار جشن منایا گیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یادگار لنکن کے سامنے عوام سے خطاب کیا جبکہ ان کی جانب سے اس موقع پر سلیوٹ ٹو امریکا پریڈ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے 70 سال بعد اس یادگار کے سامنے کھڑے ہوکر عوام سے خطاب کیا۔

امریکا کے متعدد شہروں میں یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے مختلف تقریبات کا ہتمام کیا گیا جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکی ریاستوں نے 1776 میں 4 جولائی کو اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا۔

اس تقریب میں امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے —فوٹو/ اے ایف پی

تقریر کے دوران  امریکی فوج  کے لڑاکا طیاروں نےآسمانوں پر کرتب بھی دکھائے —فوٹو/ اے ایف پی

اس موقع پر امریکی عوام نہایت جوش میں نظر آئی —فوٹو/ رائٹرز

وائٹ ہاؤس کے سامنے منعقد ہوئی تقریب میں امریکی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی —فوٹو/ اے ایف پی

واشنگٹن     میں  دن کی تقریبات کا آغاز روایتی مارچ پاسٹ کے ساتھ ہوا —فوٹو/ رائٹرز

وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکی پرچم بھی لہرائے گئے —فوٹو/ اے ایف پی

واشنگٹن     میں  دن کی تقریبات کا آغاز روایتی مارچ پاسٹ کے ساتھ ہوا —فوٹو/ اے ایف پی

وائٹ ہاؤس کے باہر تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا —فوٹو/ اے ایف پی

امریکا بھر میں 243 ویں یوم آزادی کے جشن میں آتش بازی سے آسمان روشن کردیا —فوٹو/ اے پی

بچے بھی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ دیکھ کر حیران رہ گئے —فوٹو/ اے پی