حماد اظہر نے وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اس سے قبل حماد اظہر وزیر مملکت برائے مالیات تھے۔ — فوٹو: ریڈیو پاکستان
اس سے قبل حماد اظہر وزیر مملکت برائے مالیات تھے۔ — فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر مملکت حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے ریونیو ڈویژن (مالیات) کا قلمدان سونپ دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حماد اظہر نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزارت کا حلف لیا۔

ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے مالیات کا قلمدان سونپا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کرتے ہوئے ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔

تاہم وہ وزیر اعظم کے مشیر برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کی عدم موجودگی میں حماد اظہر نے بطور وزیر مملکت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کا پہلا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کے بجٹ پیش کرنے اور اس دوران تمام امور احسن انجام میں نبھانے کی تعریف کی۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ حماد اظہر بجٹ سیشن کے بعد وفاقی وزارت حاصل کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق حماد اظہار نے لندن اسکول آف اورینٹیشن اینڈ افریقن افیئرز سے اقتصادی ترقی میں گریجویشن کی ہے۔

انہوں نے بی پی پی لا اسکول لندن سے قانون کی ڈگر بھی حاصل کی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں