ویسے تو کھیرا ایک ایسی سبزی ہے جسے شاید ہر کوئی ہی شوق سے کھاتا ہے لیکن اگر تو آپ روزانہ کھیرے بہت زیادہ کھانے کے عادی ہیں تو یہ آپ کی دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کھیروں کا بہت زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ یہ نقصان صرف بہت زیادہ کھیرے کھانے سے ہی نہیں بلکہ ٹماٹر اور آلو کھانے سے بھی ہوتا ہے۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ہارٹ سرجن نے تحقیق کے دوران بتایا کہ ان تینوں میں ایک پروٹین لیسٹینز پایا جاتا ہے جس کا تعلق الزائمر اور ڈیمینیشا جیسے دماغی امراض سے دریافت کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ پروٹین معدے کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور مختلف مسائل کا باعث بن سکتا ہے جبکہ یاداشت کی ممکنہ محرومی کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

تحقیق کے دوران خون کے مختلف گروپس پر اس پروٹین کے اثرات کا جائزہ لیا گیا اور محققین کا کہنا تھا کہ لیسٹینز دماغی امراض میں کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پروٹین لوگوں پر مختلف طریقوں سے اثرانداز ہوکر دماغی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے، تاہم ایسا اس صورت میں ہوتا ہے جب ان کا حد سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

تحقیق کے مطابق یہ پروٹین ہضم ہونے کے بعد جسم، دفاعی نظام اور بلڈ لیول مین تبدیلیاں لاتا ہے اور انسولین ریسیپٹرز بلاک کرسکتا ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر خون کی شریانوں پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ پروٹین غذائیت جذب ہونا روک دیتا ہے جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں