سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نظروں کو دھوکا دینے والی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔

اس تصویر میں کچھ ایسا منظر دکھایا گیا ہے یا کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا ہے کہ صحیح جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔

بس آپ کو یہ بتانا ہے کہ یہ تصویر کسی ساحل کی ہے یا کسی گاڑی کے دروازے کی؟

آپ کو کیا نظر آرہا ہے؟

ایک ٹوئٹر صارف نے اسے ٹوئیٹ کرکے لوگوں کے ذہنوں کو الجھن میں ڈال دیا۔

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کو ساحل، سمندر کا آسمان، چٹان اور ستارے نظر آرہے ہیں تو آپ ایک آرٹسٹ ہیں، مگر یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ گاڑی کے دروازے کے نچلے حصے کی تصویر ہے جسے مرمت کی ضرورت ہے۔

اور ٹوئیٹ کرتے ہی لوگوں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہوگئی جبکہ متعدد بار اسے شیئر بھی کیا گیا۔

ٹوئٹر اور فیس بک میں مختلف لوگوں نے بھی اسے شیئر کرکے لوگوں کو خوب الجھن میں ڈالا۔

ویسے بیشتر افراد کے خیال میں یہ ساحل ہے مگر اس کا جواب ٹوئٹر صارف نے خود اپنی ٹوئیٹ میں دے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ گہرے رنگ کے حصے پر توجہ دیں تو آپ کو گاڑی کا دروازہ نظر آئے گا، اس کے سیل پینل کو نقصان پہنچا ہے اور اس وجہ سے یہ ساحل کا دھوکا دینے لگا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں