پوجا بترا نے 1993 میں مقابلہ حسن جیتا تھا—فوٹو: اسکرول
پوجا بترا نے 1993 میں مقابلہ حسن جیتا تھا—فوٹو: اسکرول

بولی وڈ میں گزشتہ چند سال سے جہاں شادیوں کا سلسلہ چل پڑا ہے، وہیں کچھ اداکارائیں خفیہ طور پر اور خاموشی سے شادی کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

اداکارہ نیہا دھوپیا کے بعد ’حسینہ مان جائے گی‘ اداکارہ پوجا بترا نے بھی خفیہ شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پوجا بترا نے ساتھی اداکار نوابشاہ سے ایک ہفتہ قبل خفیہ شادی کی جس کے بعد انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کرلی

تاہم ان ویڈیوز میں اداکارہ اور ان کے ہم سفر نوابشاہ کے چہرے دکھائی نہیں دیے، تاہم مداحوں نے ویڈیو دیکھتے ہی انہیں مبارک باد دینا شروع کی۔

پوجا بترا کی یہ دوسری شادی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
پوجا بترا کی یہ دوسری شادی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ایک اور نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پوجا بترا اور نوابشاہ نے ایک ہفتہ قبل شادی کرلی اور جلد ہی دونوں اپنی شادی کو قانونی طور پر رجسٹرڈ کروائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی اور ممکنہ طور پر وہ شادی کو رجسٹرڈ کروانے کے بعد دوستوں کو پارٹی بھی دیں گے۔

View this post on Instagram

Man Crush Everyday @nawwabshah

A post shared by Pooja Batra (@poojabatra) on

خیال رہے کہ 42 سالہ پوجا بترا کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2002 میں کی تھی جو 2011 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کی خفیہ شادی میں ان کے بچوں کی شرکت

پہلی شادی کی ناکامی کے بعد پوجا بترا کا نام متعدد شوبز شخصیات سے جوڑا جاتا رہا، تاہم 2 سال قبل ان کے تعلقات اداکار نوابشاہ سے ہوئے جن کے ساتھ انہیں متعدد بار دیکھا بھی گیا۔

پوجا بترا 1993 میں مس انڈیا فیمینا انٹرنیشنل کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں اور انہوں نے تامل، تیلگو اور ہندی سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نوابشاہ اور پوجا بترا کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات تھے—فوٹو: انسٹاگرامے/ فیس بک
نوابشاہ اور پوجا بترا کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات تھے—فوٹو: انسٹاگرامے/ فیس بک

پوجا بترا نے 1995 میں کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 3 درجن کے قریب فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، ان کی مشہور فلموں میں ’بھائی، سازش، حسینہ مان جائے گی، کہیں پیار نہ ہوجائے، دل نے پھر یاد کیا، فرض، جوڑی نمبر ون، نائک اور اے بی سی ڈی 2‘ شامل ہیں۔

اداکار نوابشاہ نے 2000 سے ’راجا کو رانی سے پیار ہوگیا‘ فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی، تیلگو اور تامل سمیت دیگر زبانوں کی 2 درجن سے زائد فلموں اور متعدد ڈراموں میں کردار ادا کر چکے ہیں۔

نوابشاہ کی مشہور فلموں میں ’مسافر، ڈان ٹو، بھاگ ملکھا بھاگ، ہم شکل، دلوالے اور ٹائیگر زندہ ہے‘ شامل ہیں۔

View this post on Instagram

In 🇺🇸colors

A post shared by Pooja Batra (@poojabatra) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں