واٹس ایپ میں جلد متعارف ہونے والے 5 بہترین فیچرز

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2019
متعدد فیچرز کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہورہی ہے — اے ایف پی فوٹو
متعدد فیچرز کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہورہی ہے — اے ایف پی فوٹو

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس میں ہر سال ہی متعدد نئے فیچرز سامنے آتے ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ اپلیکشن ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ میں ہر چند ہفتے میں نئے فیچرز متعارف ہوتے رہتے ہیں۔

اس وقت بھی کمپنی کی جانب سے متعدد فیچرز کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔

میڈیا فائل سینڈ کردینے کے بعد اس میں ایڈیٹنگ، ڈارک موڈ اور ایسے ہی دیگر متعدد فیچرز، جو اس وقت واٹس ایپ میں دستیاب نہیں۔

ویسے تو آپ نئے فیچرز کو سب سے پہلے واٹس ایپ بیٹا پر سائن اپ ہوکر حاصل کرسکتے ہیں مگر اس میں بگز اور ایپ کریش کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

آئندہ چند ماہ میں واٹس ایپ میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز درج ذیل ہیں۔

کوئیک ایڈٹ میڈیا

واٹس ایپ کی جانب سے کوئیک ایڈٹ میڈیا فیچر پر کام ہورہا ہے جو اس وقت بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے، اس فیچر کی بدولت پہلی بار صارفین میڈیا فائلز تصاویر وغیرہ میں سینڈیا ریسیو کرنے کے بعد تبدیلیاں کرسکیں گے، واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetainfo کے مطابق اس فیچر سے صارفین ان چیٹ میڈیا کو ایڈٹ کرکے براہ راست شیئر کرسکیں گے۔

کیو آر کوڈ

واٹس ایپ میں نئے کانٹیکٹ کو کیو آر کوڈز کی مدد سے ایڈ کرنے کا فیچر دیا جارہا ہے جو اس عمل کو آسان بنادے گا، یہ فیچر بہت جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور یہ انسٹاگرام کے نیم ٹیگز فیچر سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔ ہر صارف کو ایک منفرد کیو آر کوڈ ملے گا جو وہ دیگر سے شیئر کرسکے گا، کیو آر کوڈ پہلے ہی واٹس ایپ ویب میں لاگ ان کے لیے استعمال ہورہا ہے۔

میوٹ اسٹیٹس چھپانا

فیس بک کے ان فالو کی طرح واٹس ایہ میں ہائیڈ میوٹ اسٹیٹس فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس میں کسی کانٹیکٹ کو مکمل بلاک کرنے کی بجائے بس اس کی اسٹیٹس فیڈ کو ہائیڈ کردیا جائے گا، اس وقت اگر آپ کسی اسٹیٹس کو میوٹ کردیں تو بی اسٹیٹس فیڈ کے نیچے نظر آنے لگتا ہے۔

ڈارک موڈ

ڈارک موڈ وہ فیچر ہے جس کا صارفین کو شدت سے انتظار ہے، یہ فیچر بیٹا ورژن 2.19.87 میں دیکھا گیا تھا مگر فی الحال وہاں موجود نہیں، مگر کمپنی گزشتہ سال وعدہ کرچکی ہے کہ صارفین کے لیے اسے بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔

کونسا صارف زیادہ فارورڈ میسج کرتا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر پر بھی کام ہورہا ہے جس کے تحت گروپس استعمال کرنے والوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ کونسا صارف اکثر پیغامات فارورڈ کرتا ہے، صارفین اس فیچر کی بدولت ی بھی جان سکیں گے کہ کسی میسج کو کتنی بار فارورڈ کیا جاچکا ہے، یہ فیچر بھی فی الحال بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul Qadir Ansari Jul 14, 2019 08:13pm
These are good additions