امبانی بہو کی سالگرہ پر ریلیز ویڈیو انٹرنیٹ پر مذاق بن گئی

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2019
اکاش امبانی کی شادی گزشتہ سال بھارت میں ہوئی تھی ش—فوٹو/ اسکرین شاٹ
اکاش امبانی کی شادی گزشتہ سال بھارت میں ہوئی تھی ش—فوٹو/ اسکرین شاٹ

ایشیا اور بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی گزشتہ سال سے اپنے بچوں کی پرتعیش شادیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں میں رہے۔

مکیش امبانی کے جڑواں بچوں کی شادی پر کیے جانے والے خرچے نے دنیا بھر کو حیران کردیا تھا، ان شادیوں میں نامور سیاست دان اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

مکیش اور نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی آنند پیرامل سے ہوئی تھی جبکہ ان کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی بچپن کی دوست اور کامیاب بزنس مین کی بیٹی شلوکا مہتا سے ہوئی تھی۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ امبانی خاندان کے پاس دولت کی بھرمار ہے، اس کا اندازہ ان کے لائف اسٹائل کو دیکھ کر ہی لگایا جاسکتا ہے، لیکن اگر سامنے آئی اس نئی ویڈیو پر غور کریں تو آپ بھی کچھ اور ہی سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

امبانی خاندان نے اپنی بہو شلوکا امبانی کی شادی کے بعد پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو ریلیز کی۔

اس ویڈیو میں امبانی خاندان سے تعلق رکھنے والے افرادم شلوکا کے دوست اور رشتے داروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، جبکہ اپنی دلچسپ خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

لیکن سوشل میڈیا پر 10 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو سے شلوکا سے زیادہ صارفین محظوظ ہورہے ہیں، جنہوں نے اس کا مذاق بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مزید پڑھیں: امبانی خاندان ایک اور پرتعیش شادی کے لیے تیار

امبانی خاندان کی جانب سے بنائی گئی اس ویڈیو میں ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم سنو وائٹ کی کہانی کو شلوکا کی کہانی سے جوڑا گیا ہے، جو اپنے شہزادے 'اکاش امبانی' سے شادی کرکے آج بے حد خوش ہیں۔

ویڈیو میں کسی نے شلوکا سے نئے انداز کے پکوان کا تعلق جوڑ دیا تو کسی نے ان سے جلد ماں بننے کی امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا۔

یہ امبانی خاندان کے چھوٹے بیٹے کا قتل کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ وہ اگلے سال تک 'کاکا' بننے کی امید کررہا ہے۔

کسی نے ڈزنی کی سنو وائٹ کی 'بیکار' نقل پر کاپی رائٹس کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف کے مطابق سوسائٹی میں آج بھی ایک خاتون پر ماں بننے کا دباؤ برقرار ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے امبانی خاندان کی اس ویڈیو کو ایک جملے میں بیان کیا کہ 'بچہ کدھر ہے؟'

ان کے مطابق 'کسی کو سوشل میڈیا پر ماں بننے پر زور دینا بھی اس کا مذاق بنانے سے کم نہیں'۔

صارف ساحل رضوان کو ویڈیو کا وہ حصہ سب سے زیادہ پسند آیا جس میں نیتا امبانی نے اپنی بہو کے گھر آنے کے بعد پکوانوں میں آنے والی تبدیلی کا ذکر کیا۔

ایک صارف کے مطابق 'امبانی نے ساری دولت شادی پر خرچ کردی کہ اب بہو کی سالگرہ پر ڈھنگ کی ویڈیو بنانے کے پیسے تک نہیں'۔

تبصرے (0) بند ہیں